اسپورٹس

Mohammad Siraj remarks: محمد سراج نےطوفانی گیندبازی کے بعد دیا ایسا بیان کہ ہرکوئی ہوگیا حیران

ایشیا کپ کے فائنل مقابلے میں محمد سراج نے جس انداز میں گیندبازی کی ہے اس گیندبازی کو ہر بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل میں  یاد کیا جائے گا اور ویسی ہی گیندبازی کی امید لگائی جائے گی۔ محمد سراج نے آج مقابلے میں دوسرے اوور سے لیکر اپنے اسپیل کے  ساتویں اوور تک بلے بازوں کو ناکوں چنے چبوایا ہے ۔ ایک اور میں چار وکٹ حاصل کرکے محمد سراج نے سری لنکائی ٹیم کو گھٹنے ٹیکنے  پر مجبور کردیا اور اس طرح محمد سراج نے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو بغیر وقفہ کے پویلین بھیجنا شروع کردیا ۔ آدھی سے زیادہ ٹیم کو محمد سراج نے اکیلئے اپنےسات اوور کے اندر ہی پویلین بھیج دیا اور یہ سب ایسے بلے باز تھے جو اچھا رن بناسکتے تھے لیکن آج محمد سراج کا دن تھا ، اس لئے ان کی بلےبازی کو چمکنے کا موقع ہی نہیں دیا۔

محمد سراج نے کل سات اوور ڈالے جس میں صرف 21 رن خرچ کئے اور اس طرح محمد سراج 6 وکٹ اپنے نام کرلیا ۔ محمد سراج کے قدم سے قدم ملاتے ہوئے ہاردک پانڈیا نے بھی  وقفے وقفے سے تین وکٹ گرادئے اور بمراہ نے پہلے اوور میں ہی ایک وکٹ گرادیا تھا ۔ا س طرح سری لنکا کی پوری ٹیم  15 اوور 2 گیند پر آوٹ ہوگئی اور محض پچاس رن ہی بنا پائی ۔ ٹیم انڈیا کو جیت کیلئے 51 رنوں کا ہدف ہے جو تاریخی چھوٹا ہدف ہے جس کو بہت آسانی کے ساتھ حاصل کرنے کی امید ہے۔

ادھر کامیاب گیندبازی کے بعد محمد سراج نے کچھ سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج سے پہلے میں نے کئی بار ایسی کوشش کی کہ مجھے پانچ وکٹ مل جائے ، ایک بار چار وکٹ مل گئی تھی لیکن پانچ نہیں مل پائی ، تب مجھے یہ احساس ہوا کہ جتنا آپ کے نصیب میں ہوگا آپ کو اتنا ہی ملے گا۔ انہوں نے آج کی گیندبازی کے بارے میں کہا کہ آج میں  نے سمپل لینتھ اور لائن پر فوکس رکھا ،چونکہ گیند سوئنگ زیادہ ہورہی تھی اس لئے میں نے اس کا فائدہ اٹھا یا ، بلے باز کو اپنی پوزیشن سے باہر نکلنے پر مجبور کیا  اور زیادہ وکٹ لینے کے مشن کے ساتھ گیندبازی نہیں کی چونکہ جب آپ زیادہ وکٹ لینے کے فراق میں رہتے ہیں تواکثر اتنا ہی کم آپ حاصل کرپاتے ہیں ۔اس لئے میں نے آج لائن لینتھ کو ہی ترجیح دی۔ نتیجہ اچھا نکلا ۔ محمد سراج نے یہ بھی کہا کہ میرا ڈریم یعنی خواب تھا کہ میں پانچ وکٹ حاصل کروں اور آج میرا خواب پورا ہوگیا ۔

Rahmatullah

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

16 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

27 minutes ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago