بھارت ایکسپریس۔
PCB New Chief Selector: پاکستان کرکٹ میں کبھی بھی کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ کبھی پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بدل جاتا ہے تو کبھی ٹیم کا چیف سلیکٹر، اب پاکستان سے ایک اورخبر سامنے آرہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کرکٹ کو جلد ہی نیا چیف سلیکٹرملنے والا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ذمہ داری پاکستان کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کو مل سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستان کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ پاکستان کے نئے چیف سلیکٹر بننے کی دوڑ میں سب سے آگے چل رہے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف جاری ٹسٹ سیریز کے بعد ہی محمد حفیظ کو یہ ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ منیجنگ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکا اشرف، محمد حفیظ کو چیف سلیکٹرمقرر کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ عہدہ جون سے خالی پڑا ہے۔ اس سے پہلے شاہد آفریدی نے کچھ دن یہ ذمہ داری سنبھالی تھی۔ شاہد آفریدی کو حتمی طور پر ٹیم کا چیف سلیکٹرمقرر کیا تھا۔ انہوں نے کچھ بڑے فیصلے بھی لئے تھے، جس کی وجہ سے پوری دنیا میں ان کی تعریف ہوئی تھی۔
پاکستان کے اس عظیم کرکٹرکا نام بھی شامل
واضح رہے کہ پاکستان کا نیا چیف سلیکٹربننے کی دوڑمیں سابق عظیم وکٹ کیپربلے باز راشد لطیف کا نام بھی شامل ہے۔ ذرائع نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ذکا اشرف نے سابق کپتان راشد لطیف اورمحمد حفیظ سے ملاقات کی اوران سے چیف سلیکٹربننے کے بارے میں بات کی۔ ذرائع کے مطابق، راشد لطیف نے چیف سلیکٹر بننے سے بالکل انکار کردیا ہے۔ وہیں محمد حفیظ نے اس عہدے کے لئے اپنی دستیابی ظاہر کی تھی۔
محمد حفیظ کا انٹرنیشنل کیریئر؟
محمد حفیظ نے پاکستان کے لئے 55 ٹسٹ، 218 ونڈے اور 119 ٹی-20 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔ ٹسٹ میں ان کے نام 3652 اور 53 وکٹ درج ہیں۔ وہیں ونڈے میں محمد حفیظ نے 6614 رن اور 139 وکٹ اپنے نام کئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹی-20 انٹرنیشنل میں محمد حفیظ کے نام 2514 اور 61 درج ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…