اسپورٹس

Mohammad Azharuddin Minister oath in the name of Allah: کرکٹر سے وزیر بنے اظہر الدین!  تلنگانہ کابینہ میں ‘اللہ’ کے نام پر لیا حلف، اقلیتی فلاح و بہبود کا محکمہ ملنے کا امکان

اللہ کے نام پر حلف

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کانگریس لیڈر محمد اظہر الدین نے جمعہ کے روز تلنگانہ کابینہ میں وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔اظہر الدین نے اللہ کے نام پر حلف لیا اور حلف کے اختتام پر ’جے تلنگانہ‘ اور ’جے ہند‘ کے نعرے لگائے۔تقریبِ حلف برداری میں وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی، نائب وزیراعلیٰ ملو بھٹی وکرم مارک، دیگر وزراء، اسپیکر گدم پرساد کمار، قانون ساز کونسل کے چیئرمین جی سکھیندر ریڈی اور تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے صدر مہیش کمار گوڑ بھی موجود تھے۔

اظہر الدین کے بیٹے بھی موجود

اظہر الدین کے بیٹے محمد اسد الدین بھی اس موقع پر موجود تھے، جنہیں حال ہی میں ٹی پی سی سی کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ ریاستی کابینہ نے اگست میں اظہر الدین کو گورنر کے کوٹے سے قانون ساز کونسل کا رکن نامزد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اقلیتی فلاح و بہبود کا محکمہ ملنے کا امکان

اظہر الدین کو اقلیتی فلاح و بہبود کا محکمہ دیے جانے کا امکان ہے۔ سابق رکنِ پارلیمنٹ اظہر الدین اس وقت تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے قائم مقام صدر اور سیاسی امور کی کمیٹی کے رکن ہیں۔ 62 سالہ اظہر الدین کو 11 نومبر کو ہونے والے جوبلی ہلز اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب سے قبل کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

2023 میں ہار گئے تھے انتخاب

سابق کرکٹر، جو 2023 میں اپنے آبائی حلقے سے الیکشن ہار گئے تھے، دوبارہ انتخاب لڑنا چاہتے تھے، مگر کانگریس قیادت نے نوین یادو کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا اور اظہر الدین سے وعدہ کیا کہ انہیں کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

ریاست میں وزراء کی تعداد 16 ہوگئی

اظہر الدین کے حلف کے بعد ریاستی کابینہ میں وزراء کی تعداد بڑھ کر 16 ہوگئی ہے۔ وہ ریونت ریڈی کی کابینہ میں پہلے مسلم وزیر ہوں گے۔ برسراقتدار پارٹی کو تقریباً دو سال سے کسی مسلم وزیر کی عدم موجودگی پر تنقید کا سامنا تھا۔ اظہر الدین سمیت کانگریس کے تمام نمایاں مسلم امیدوار 2023 کے اسمبلی انتخابات میں شکست کھا گئے تھے۔

مسلم ووٹ بینک پر کانگریس کی نظر

اظہر الدین کو وزیر بنائے جانے کو کانگریس کی جانب سے مسلمانوں تک رسائی کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ جوبلی ہلز میں تقریباً 30 فیصد ووٹر مسلمان ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی تھی کہ کابینہ میں توسیع کی اجازت نہ دی جائے، کیونکہ اظہر الدین کو ضمنی انتخاب میں ووٹروں کے ایک مخصوص طبقے کو خوش کرنے کے لیے وزیر بنایا جا رہا ہے۔ پارٹی نے اسے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا۔

7 دسمبر 2023 کو ریونت ریڈی نے حلف لیا تھا

کابینہ کی تشکیل 7 دسمبر 2023 کو وزیراعلیٰ ریونت ریڈی اور 11 وزراء کی حلف برداری کے ساتھ ہوئی تھی۔ کافی تاخیر کے بعد 8 جون کو تین وزراء کو شامل کر کے کابینہ میں توسیع کی گئی، تاہم کانگریس قیادت نے تین عہدے خالی رکھے۔ ریاستی کابینہ میں وزیراعلیٰ سمیت زیادہ سے زیادہ 18 وزراء ہو سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

2 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

3 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

4 hours ago