اسپورٹس

Melbourne Test: میلبورن ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے ہرایا، 2011 کے بعد  ملی پہلی جیت

میلبورن: آسٹریلیا کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے انگلینڈ کا طویل انتظار ختم ہو گیا ہے۔ میلبورن میں کھیلے گئے ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو دوسرے ہی دن 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ فتح انگلینڈ کے وقار اور اعتماد کے لیے بے حد اہم ہے۔ انگلینڈ کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف ملا تھا۔

انگلینڈ نے 6 وکٹوں سے جیت لیا میچ

175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی جانب سے جیک کراؤلی اور بین ڈکٹ نے 51 رنز کی مضبوط شراکت قائم کی۔ ڈکٹ 26 گیندوں پر 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کراؤلی نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔ اوپنرز کے علاوہ جیکب بیتھل نے 40 رنز کی اہم اننگز کھیل کر سیریز میں ٹیم کی پہلی جیت ممکن بنائی۔ ہیری بروک 18 اور جیمی اسمتھ 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

کنگارو ٹیم 132 رنز پر ہو گئی ڈھیر

اس سے قبل آسٹریلیا نے دن کا آغاز بغیر کسی نقصان کے 4 رنز سے کیا تھا۔ پہلا وکٹ اسکاٹ بولینڈ کی صورت میں 22 کے مجموعی اسکور پر گرا، وہ 6 رنز بنا سکے۔ اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ٹریوس ہیڈ نے 46، اسٹیو اسمتھ نے 24 اور کیمرون گرین نے 19 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس نے 4، کپتان بین اسٹوکس نے 3، جوش ٹنگ نے 2 اور گس ایٹکنسن نے 1 وکٹ حاصل کیا۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں بنائے 110 رنز

انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 110 رنز بنائے تھے، جس میں ہیری بروک کے 41، گس ایٹکنسن کے 28 اور کپتان بین اسٹوکس کے 16 رنز شامل تھے۔ پہلی اننگز کی بنیاد پر انگلینڈ آسٹریلیا سے 42 رنز پیچھے تھا۔ آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل نیسر نے 4، اسکاٹ بولینڈ نے 3، مچل اسٹارک نے 2 اور کیمرون گرین نے 1 وکٹ حاصل کیا۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں بنائے 152 رنز

ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 152 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کے لیے جوش ٹنگ نے 5، گس ایٹکنسن نے 2 جبکہ برائیڈن کارس اور بین اسٹوکس نے 1-1 وکٹ حاصل کیا۔ میلبورن ٹیسٹ کا نتیجہ 142 اوورز میں سامنے آ گیا، اس دوران مجموعی طور پر 36 وکٹ گرے۔ جنوری 2011 کے بعد انگلینڈ کو آسٹریلیا میں یہ پہلی ٹیسٹ فتح نصیب ہوئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Amit Shah pays tribute to Sardar Vallabhbhai Patel: آزادی کے بعد صرف 1,218 دن میں سردار پٹیل نے وہ کر دکھایا جو سب کو ناممکن لگتا تھا: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سردار پٹیل نے ہندوستان کے جغرافیائی، سیاسی…

1 hour ago

PMModi pays tribute to Sardar Vallabhbhai Patel: وزیر اعظم مودی سمیت کئی لیڈروں نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش پر پیش کی خراج عقیدت

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا،…

2 hours ago

Mercury drops to 20.7°C, a 75-year low: دہلی میں بارش سے 75 سال کا ٹوٹا ریکارڈ ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گر کر 20.7 ڈگری پر پہنچا

دہلی-این سی آر میں آج آسمان پر ہلکے بادل چھائے رہنے اور دن میں دھوپ…

4 hours ago