اسپورٹس

Mandhana-Muchhal marriage postponed: اسمرتی  مندھانا کی شادی ملتوی، والد کی طبیعت بگڑنے پر لیا بڑا فیصلہ

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نائب کپتان اور اسٹار اوپنر اسمرتی مندھانا کی شادی اچانک ملتوی ہو گئی ہے۔ اتوار 23 نومبر کو مہاراشٹر کے سانگلی ضلع میں ان کی شادی موسیقی کمپوزر پالاش مچھل سے ہونی تھی، لیکن خاندان میں پیش آنے والی ایک ناخوشگوار صورتحال کے باعث یہ تقریب ملتوی کر دی گئی۔ دراصل اتوار صبح ناشتہ کے دوران اسمرتی کے والد، شری نیواس مندھانا کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ ابتدا میں اسے معمولی سمجھا گیا، لیکن حالت بگڑنے پر انہیں فوری طور پر سانگلی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹر ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

شادی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

اسمرتی کے مینیجر تہن مشرا نے بتایا کہ اسمرتی نے خود فیصلہ کیا ہے کہ جب تک ان کے والد مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو جاتے، شادی نہیں ہوگی۔ انہوں نے شادی کو غیر معینہ مدت کے لیے مؤخر کر دیا ہے۔ اسی دوران اسمرتی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شادی اور منگنی سے متعلق تمام پوسٹس ہٹا دی ہیں۔ اس فیصلے سے ان کے فینز بھی حیران ہیں۔

منگنی کا خصوصی ویڈیو بھی ہٹایا گیا

اسمرتی نے چند دن قبل ایک دلچسپ انسٹاگرام ریل کے ذریعے پالاش مچھل کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے فلم ’لگے رہو منّا بھائی‘ کے گانے ’سمجھو ہو ہی گیا‘ پر ڈانس کرتے ہوئے خوشخبری شیئر کی تھی۔ اس ویڈیو میں ان کے ساتھ جیمِما روڈریگز، شریئنکا پاٹل، رادھا یادو اور اروندھتی ریڈی بھی نظر آئیں، لیکن اب یہ پوسٹ ان کے اکاؤنٹ پر نظر نہیں آ رہی ہے۔

پالاش کا سرپرائز ابھی بھی موجود

دوسری جانب، پالاش مچھل نے شادی سے پہلے اسمرتی کے لیے بڑا سرپرائز دیا تھا۔ انہوں نے نوے ممبئی کے ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم میں انہیں شادی کے لیے پرپوز کیا تھا۔ اس خاص لمحے کا ویڈیو پالاش نے 21 نومبر کو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا، جو اب تک موجود ہے اور ہٹایا نہیں گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi congratulates ‘dear friend’ Lula da Silva: وزیر اعظم مودی نے ’عزیز دوست‘ لولا کو برازیل کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک دی باد

صدر لولا فروری 2026 میں ہندوستان کے دورے پر آئے تھے۔ اس دوران حیدرآباد ہاؤس…

33 minutes ago

Setback for Team India: ٹیم انڈیا کو جھٹکا، نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ سے بھی باہر ہوئے ایشان کشن

ایشان کشن کی جگہ دوسرے ٹی 20 میچ میں ویبھَو سوریہ ونشی کو پلیئنگ الیون…

2 hours ago

Cyclonic Storm ‘Arnab’ in the Bay of Bengal: خلیج بنگال میں سمندری طوفان ’ارنَب‘، بھارت میں ہائی الرٹ، ان ریاستوں میں دکھائی دے گا اثر

سمندری طوفان کے خطرے کو دیکھتے ہوئے اڈیشہ، مغربی بنگال اور آندھرا پردیش میں قومی…

3 hours ago

Lula da Silva Wins Brazilian Presidential Election: لولا ڈا سلوا برازیل کے صدارتی انتخابات میں کامیاب، چوتھی بار اقتدار سنبھالنے کے لیے تیار

برازیل کے صدارتی انتخاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی پالیسیاں بھی اہم…

4 hours ago