قومی

PM Modi to visit Kurukshetra on Tuesday: پی ایم مودی منگل کے روز جائیں گے ہر یانہ کے کرکشیتر، متعدد پروگراموں میں کریں گے شرکت

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی منگل کے روز ہر یانہ کے کرکشیتر کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ متعدد پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی شام تقریباً 4:00 بجے بھگوان کرشن کے پوترا شنکھ کے اعزاز میں بنائے گئے نئے ’پانچجنی‘ کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وہ مہابھارت انوبھو کیندر جائیں گے، جہاں مہابھارت کے اہم مناظر دکھائے گئے ہیں، جو اس کے ہمیشہ قائم رہنے والے ثقافتی اور روحانی اہمیت کو ظاہر کرتے ہیں۔

شام تقریباً 4:30 بجے، وزیر اعظم نویں سکھ گرو، شری گرو تیگ بہادر جی کی 350 ویں شہیدی دیوس کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم گرو کے 350 ویں شہیدی دیوس کے موقع پر ایک خصوصی سکہ اور یادگار اسٹیمپ جاری کریں گے۔ گرو تیگ بہادر کی 350 ویں شہیدی دیوس کے اعزاز میں، بھارتی حکومت ایک سال تک جاری رہنے والا پروگرام منارہی ہے۔

وہ اس موقع پر موجود لوگوں سے بھی خطاب کریں گے۔ بعد میں شام تقریباً 5:45 بجے، وزیر اعظم مودی برہم ساروور میں درشن اور پوجا کریں گے۔ برہم ساروور بھارت کے سب سے پوترا تیرتھ مقامات میں سے ایک ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ شریمد بھگوت گیتا کے دیویہ گیان سے منسلک ہے۔ یہ دورہ جاری بین الاقوامی گیتا مہوتسو کے ساتھ ہو رہا ہے، جو 15 نومبر سے 5 دسمبر تک کرکشیتر میں جاری ہے۔

وزیر جے پی دلال نے کیا خوشی کا اظہار 

وزیر اعظم مودی کے ہر یانہ دورے پر ریاستی حکومت کے وزیر جے پی دلال نے خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ’’یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 25 تاریخ کو کرکشیتر آئیں گے۔ گرو تیگ بہادر جی کی 350 ویں سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے سمیت متعدد پروگرام پلان کیے گئے ہیں۔ گیتا جنتی کے بھی جشن ہوں گے، جس میں لاکھوں لوگوں کے آنے کی توقع ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے آنے سے ہر یانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وہ ہمیں ایک نیا راستہ دکھاتے ہیں۔ وہ دنیا کے سب سے مقبول لیڈر ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

5 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

5 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

5 hours ago