اسپورٹس

Khelo India Scheme has Identified 2781 athletes: کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت 2781 کھلاڑیوں کی شناخت، عالمی کھیلوں کی کارکردگی میں بھی اضافہ

نئی دہلی: کھیلوں کے وزیر منسکھ منڈاویہ نے پیر کو کہا کہ کھیلو انڈیا اسکیم نے پیرا ایتھلیٹکس سمیت 21 کھیلوں میں 2781 کھلاڑیوں کی شناخت کی ہے اور انہیں کھیلو انڈیا ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کے حصے کے طور پر ضروری مدد فراہم کر رہا ہے۔

منڈاویہ نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ ’’کھیلو انڈیا اسکیم اپنے کھیلو انڈیا ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعے پیرا ایتھلیٹکس، مخصوص گائڈلائنز اور بینچ مارکس کی بنیاد پر 21 کھیلوں میں کھلاڑیوں کی مدد کر کے ٹیلنٹ کی شناخت اور اس کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج تک، اسکیم کے تحت 2781 کھیلو انڈیا ایتھلیٹس (KIAs) کی شناخت کی گئی ہے، جنہیں کوچنگ، آلات، طبی دیکھ بھال، اور ماہانہ آؤٹ آف پاکٹ الاؤنس (OPA) کے ذریعے مدد فراہم کی جاتی ہے۔

شناخت شدہ ایتھلیٹس، جنہیں کھیل انڈیا ایتھلیٹس (KIAs) کے نام سے جانا جاتا ہے، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (SAI) کے تحت نیشنل سینٹرز آف ایکسیلنس (NCoEs) کے ساتھ ساتھ دیگر تسلیم شدہ اکیڈمیوں میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

منڈاویہ نے کہا کہ یہ پروگرام ہندوستان کے اسپورٹس ٹیلنٹ پول کو مضبوط بنا رہا ہے اور عالمی سطح پر ملک کی بڑھتی ہوئی کامیابی میں حصہ ڈال رہا ہے۔ وزیر نے کھیلو انڈیا کے اتھلیٹس کا بریک اپ بھی دیا جنہوں نے 2022 ہانگزو ایشین گیمز اور پیرس اولمپکس کے دوران حصہ لیا اور ملک کا نام روشن کیا۔

انہوں نے کہا، ’’2022 کے ہانگزو، چین میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں، 644 میں سے 124 ہندوستانی ایتھلیٹس KIA تھے، اور انہوں نے ہندوستان کے 106 میں سے 42 تمغے جیت کر اہم کردار ادا کیا، جس میں 9 گولڈ میڈلز بھی شامل ہیں۔‘‘

منڈاویہ نے روشنی ڈالی کہ ’دیہی اور مقامی/قبائلی کھیلوں کا فروغ‘ کھیلو انڈیا اسکیم کا ایک ذیلی حصہ ہے اور یہ ملک بھر میں دیہی اور مقامی کھیلوں کو آگے بڑھانے کے لیے وقف ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Jesus De Miguel Dies: فٹ بال میدان میں ٹکر کے بعد جیسوس ڈی میگوئل کا انتقال، یوئیفا نے کیا اظہارِ تعزیت

یورپی فٹ بال کی اعلیٰ ترین تنظیم یوئیفا نے منگل کے روز سی ڈی ٹینیریفے…

7 hours ago

Ujjwala Scheme: دیوالی پر وزیر اعظم مودی نے مفت گیس سلنڈر کا تحفہ دیا: اجولا یوجنا کی مستحق خواتین

اتر پردیش کے مرادآباد میں اجولا یوجنا کی مستحق خواتین نے منگل کے روز مفت…

8 hours ago

police Complaint against AISA President Neha Bora: نیہا بورا کی مشکلات میں اضافہ، پجاریوں پر دیئے بیان کی وجہ سے پولیس میں شکایت

مندر کے پجاریوں پرخواتین کے ساتھ زیادتی سے متعلق مبینہ بیان کی وجہ سے تنازعہ…

8 hours ago