آئی پی ایل 2026 کے پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکی ممبئی انڈینس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کوئنٹن ڈی کاک اور راج باوا چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل 2026 سے باہر ہوگئے ہیں۔ کوئنٹن ڈی کاک اور راج باوا اپنے اپنے گھرلوٹ کر بازآباد کاری عمل شروع کریں گے۔
کوئنٹن ڈی کاک کو29 اپریل کوسن رائزرس حیدرآباد کے خلاف میچ سے پہلے بائیں ہاتھ کی کلائی میں چوٹ لگی تھی۔ اس کے بعد سے کوئنٹن ڈی کاک میدان پرنہیں اترپائے تھے۔ دوسری طرف راج باوا کو گزشتہ ہفتے دائیں انگوٹھے میں چوٹ آئی تھی۔ ممبئی انڈینس کی میڈیکل ٹیم دونوں کو جلد فٹ ہونے میں مدد فراہم کرے گی۔
کوئنٹن ڈی کاک کی 5 سال بعد ہوئی تھی ٹیم میں واپسی
کوئنٹن ڈی کاک اسی سال 2026 میں پانچ سال کے بعد ممبئی انڈینس ٹیم میں واپس آئے تھے۔ بدقسمتی سے چوٹ کی وجہ سے اس سیزن میں وہ صرف تین میچ کھیلے گئے۔ تین مقابلوں میں انہوں نے ایک سنچری اننگ سمیت 132 رن بنائے تھے۔ دوسری طرف راج باوا تین میچ کھیل کرصرف 2 وکٹ حاصل کرپائے۔ راج باوا پیشے سے آل راونڈرہیں ور دائیں ہاتھ سے تیز گیند بازی کرتے ہیں۔ آئی پی ایل 2026 میں انہیں صرف ایک بار بلے بازی ملی، جہاں وہ صرف 16 رن بنا پائے۔
پلے آف سے باہرہوگئی ممبئی انڈینس
ممبئی انڈینس آئی پی ایل 2026 سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے۔ وہ آئی پی ایل 2026 میں 12 میچ کھیل کرصرف 4 جیت درج کرپائی ہے۔ ممبئی پوائنٹ ٹیبل میں نویں مقام پر ہے۔ اس کے لیگ اسٹیج میں صرف 2 میچ بچے ہیں، جو اسے کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور راجستھان رائلس کے ساتھ کھیلنے ہیں۔ کولکاتا اور راجستھان دونوں پلے آف کی دوڑ میں بنی ہوئی ہیں اور ممبئی ان کا کھیل بگاڑسکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…
عدالت نے میٹا کو مبینہ قابل اعتراض تصویر ہٹانے کی ہدایت دی، کاکروچ جنتا پارٹی…
AFSPA کے تحت یکم اکتوبر سے نافذ ہوگا حکم، 5 اضلاع کے 13 پولیس تھانوں…
’ہم سیکھتے سیکھتے رہ گئے‘ کے ذریعے اداکار سنجے مشرا اپنے ذاتی تجربات، جدوجہد اور…
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے 81 ویں اجلاس کے دوران، وزیر…