اسپورٹس

KL Rahul Creates History: کے ایل راہل نے رقم کی تاریخ، آئی پی ایل میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے بنے بھارتی بلے باز

راہل نے اپنی اننگز میں 16 چوکے اور 9 چھکے لگائے۔ انہوں نے ابھشیک شرما کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے آئی پی ایل 2025 میں سن رائزرز حیدرآباد کی طرف سے پنجاب کنگز کے خلاف 141 رنز بنائے تھے۔ راہل دہلی کیپیٹلز کی جانب سے بھی آئی پی ایل میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں اور انہوں نے اس معاملے میں رشبھ پنت کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 2018 میں 128 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی تھی۔

تاریخ کی تیسری سب سے بڑی انفرادی اننگز

راہل کی یہ اننگز آئی پی ایل کی تاریخ کی تیسری سب سے بڑی انفرادی اننگز بھی بن گئی ہے۔ وہ آئی پی ایل میں 150 سے زیادہ رنز بنانے والے صرف تیسرے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے یہ کارنامہ صرف کرس گیل (175 ناٹ آؤٹ) اور برینڈن میک کولم (158 ناٹ آؤٹ) انجام دے چکے ہیں۔راہل نے نیتیش رانا کے ساتھ مل کر دوسرے وکٹ کے لیے صرف 95 گیندوں پر 220 رنز کی شاندار شراکت قائم کی، جو آئی پی ایل تاریخ کی دوسری سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔

نتیش رانا  بھی بہترین فارم میں

نتیش رانا نے بھی بہترین فارم دکھاتے ہوئے 44 گیندوں پر 91 رنز بنائے، جن میں 11 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔راہل اور رانا کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپیٹلز نے 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے، جو آئی پی ایل میں ٹیم کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس سے پہلے ڈی سی کا سب سے بڑا اسکور 257 رنز تھا، جو انہوں نے 2024 میں ممبئی انڈینز کے خلاف بنایا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Gujarat Water-Governance Model: گجرات کے آبی انتظامی ماڈل سے گلوبل ساؤتھ کو سیکھ لینے کا مشورہ، پی ایم او نے شیئر کیا مضمون

پی ایم او نے ’ایکس‘ پر لکھا، ’بھارت سے آبی حکمرانی کا ایک ایسا ماڈل…

7 minutes ago

Harmanpreet Kaur: ہرمن پریت کور نے بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتانی چھوڑی، بطور کھلاڑی سفر جاری رکھنے کا اعلان

ہرمن پریت نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے تمام…

28 minutes ago

Rahul Gandhi Waves Tricolor Climbing on Barricade: بیریکیڈ پر چڑھے راہل گاندھی، لہرایا ترنگا؛ الیکشن کمیشن کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج

انڈیا اتحاد کے اس احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار…

52 minutes ago

Rahul Gandhi: ’ہمارے ملک کے ساتھ جو کیا گیا، وہ غداری ہے، کوئی بھی بچ نہیں پائے گا‘، آکاشوانی کے اندر سے راہل گاندھی کا بڑا بیان

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر ’انڈیا‘ بلاک کے تقریباً 300…

54 minutes ago

Protest in Delhi: راہل گاندھی کا الگ ہی انداز ہے ، اکھلیش حراست میں، الیکشن کمیشن کے دفتر پر اپوزیشن کا زبردست احتجاج

پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو…

1 hour ago