اسپورٹس

KKR finally in IPl final 2024: شاہ رخ خان کی ٹیم کی بڑی جیت،آئی پی ایل کے فائنل میں ہوگئی انٹری، حیدرآباد کو 8 وکٹوں سے ہرایا

کولکاتہ  نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل 2024 کے پہلے کوالیفائر میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ کے کے آر نے چھوٹی شراکتیں بنائیں اور آخر میں وینکٹیش اور شریاس ایر کی 97 رنز کی شراکت کی بنیاد پر کوالیفائر میچ جیت کر آئی پی ایل 2024 کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ ایس آر ایچ پہلے کھیلتے ہوئے 159 رنز کے اسکور تک محدود رہی۔ راہل ترپاٹھی نے ٹیم کے لیے 55 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنائے۔ پیٹ کمنز نے بھی آخری اوورز میں 30 رنز بنائے۔ کولکاتہ جب ہدف کا تعاقب کرنے میدان میں آیا تو اس بار فل سالٹ نہیں کھل رہا تھا اور ان کی جگہ رحمان اللہ گرباز نے سنیل نارائن کے ساتھ اوپننگ کی۔ گرباز اور نارائن کے درمیان 44 رنز کی اوپننگ شراکت نے کولکاتہ کو مستحکم آغاز فراہم کیا اور باقی کام وینکٹیش ایئر اور شریاس ایئر کی اننگز نے کیا۔

کل 160رنز کے ہدف کے تعاقب میں سنیل نارائن اور رحمن اللہ گرباز نے کے کے آر کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ اس دوران چوتھے اوور میں گرباز 14 گیندوں پر 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ اس مضبوط آغاز کی بنیاد پر کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے پاور پلے اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 63 رنز بنا لیے تھے۔ پاور پلے ختم ہونے کے بعد بھی کے کے آر کا رن ریٹ کم نہیں ہوا۔ 10 اوورز کے اختتام تک کولکاتہ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنا لیے تھے اور ٹیم کو جیت کے لیے ابھی 60 گیندوں میں 53 رنز بنانے تھے۔ اس دوران وینکٹیش ائیر نے 28 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی جبکہ کپتان شریاس ائیر نے 23 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ وینکٹیش ایر اور شریاس کے درمیان 97 رنز کی ناقابل شکست شراکت نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کی 8 وکٹوں سے جیت کو یقینی بنایا۔اور اس طرح کولکاتہ نائٹ چوتھی بار آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے اپنا دوسرا وکٹ سنیل نارائن کی صورت میں گنوایا تھا۔ نارائن نے 16 گیندوں میں 21 رنز بنائے۔ اس کے بعد شریاس ایر اور وینکٹیش ایر نے ایسے چوکے اور چھکے لگائے کہ کے کے آر کی جیت یک طرفہ ہو گئی۔ ایک طرف، شریاس نے 24 گیندوں میں 58 رنز کی اپنی دھماکہ خیز اننگز کے دوران 5 چوکے اور 4 فلک بوس چھکے لگائے۔ دوسری جانب وینکٹیش نے 28 گیندوں میں 51 رنز کی طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 5 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ میچ کے بعد شاہ رخ خان اپنے بچوں کے ساتھ میدان میں آئے اور مداحوں کا مبارکباد قبول کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Ujjwala Scheme: دیوالی پر وزیر اعظم مودی نے مفت گیس سلنڈر کا تحفہ دیا: اجولا یوجنا کی مستحق خواتین

اتر پردیش کے مرادآباد میں اجولا یوجنا کی مستحق خواتین نے منگل کے روز مفت…

22 minutes ago

police Complaint against AISA President Neha Bora: نیہا بورا کی مشکلات میں اضافہ، پجاریوں پر دیئے بیان کی وجہ سے پولیس میں شکایت

مندر کے پجاریوں پرخواتین کے ساتھ زیادتی سے متعلق مبینہ بیان کی وجہ سے تنازعہ…

35 minutes ago

Government Is Ready For A Discussion On The SIR: حکومت ایس آئی آر پر بحث کے لیے تیار ہے، وزیر داخلہ امت شاہ کا اپوزیشن کو چیلنج

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر (خصوصی گہری نظرثانی) کے معاملے پر…

1 hour ago