اسپورٹس

Virat Kohli At Arun Jaitley Stadium For Ranji Match Practice: وراٹ کوہلی 12 سال سے زیادہ کے طویل وقفے کے بعد رنجی ٹرافی میں واپسی کریں گے

یہ تقریباً طے ہے کہ وراٹ کوہلی 2024-25 20رنجی ٹرافی میں دہلی کے لیے گروپ مرحلے کا آخری میچ کھیلیں گے۔ دہلی کی ٹیم گروپ مرحلے کا اپنا آخری میچ 30 جنوری سے ریلوے کے خلاف کھیلے گی۔ یہ میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ میچ سے قبل کوہلی پریکٹس کے لیے ارون جیٹلی اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیڈیم پہنچنے کے بعد وراٹ  کوہلی نے دہلی ٹیم کے ساتھ پریکٹس شروع کر دی ہے ،جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ تصاویر میں وراٹ کوہلی ٹیم کے ساتھ میدان میں دوڑتے  ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

وراٹ کوہلی کی طویل عرصے بعد رنجی میں واپسی ہوئی ہے

ریوالے کے خلاف میچ کے ذریعے وراٹ کوہلی 12 سال سے زیادہ کے طویل وقفے کے بعد رنجی ٹرافی میں واپسی کریں گے۔ اس سے قبل نومبر 2012 میں وہ دہلی کے لیے اتر پردیش کے خلاف رنجی میچ کھیل چکے ہیں۔

بارڈر گواسکر ٹرافی میں کوہلی کی فلاپ کارکردگی

آپ کو بتاتے چلیں کہ وراٹ کوہلی کی ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کے دورے کے دوران 5 ٹیسٹ میچ بارڈر-گاوسکر ٹرافی کھیلی تھی۔ اس ٹرافی میں ٹیم انڈیا کو 3-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وراٹ کوہلی سیریز میں تقریباً فلاپ نظر آئے۔ انہوں نے پہلے میچ میں سنچری بنائی تھی۔ اس کے بعد باقی چار میچوں میں کوہلی خراب فارم سے نبرد آزما رہے اور کوئی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے۔ خراب کارکردگی کے بعد وراٹ کوہلی رنجی ٹرافی کی طرف بڑھتے نظر آ رہے ہیں۔

دہلی نے رنجی ٹرافی کے دوسرے مرحلے کا پہلا میچ سوراشٹر کے خلاف کھیلا۔وراٹ کوہلی گردن میں درد کی وجہ سے اس میچ میں نہیں کھیل سکے تھے۔

وراٹ کوہلی کا رنجی کیریئر

قابل ذکر ہے کہ  وراٹ کوہلی نے اپنے کیریئر میں اب تک 23 رنجی میچ کھیلے ہیں۔ ان میچوں میں انہوں نے 50.77 کی اوسط سے 1574 رنز بنائے ہیں جس میں 5 سنچریاں شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

6 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

6 hours ago