علاقائی

Road accident in Rae Bareli: یوپی کے رائے بریلی میں سڑک حادثہ، ٹریکٹر اور بولیرو کے درمیان ہوئی ٹکر، تین لوگوں کی گئی جان

رائے بریلی: اتر پردیش کے رائے بریلی میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں تیز رفتار ٹریکٹر اور بولیرو کے درمیان تصادم میں ڈرائیور سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ بھدوکھر تھانہ علاقے میں منشی گنج بائی پاس پر واقع کانہا ہوٹل کے قریب پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ بولیرو میں سوار سبھی لوگ پریاگراج کے سنگم شہر میں جاری مہا کمبھ میں نہانے کے بعد واپس لکھنؤ جا رہے تھے۔ اس کے بعد اس کی تیز رفتار ٹریکٹر سے ٹکر ہوئی۔

اس حادثے میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے رائے بریلی کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

حادثہ کی جانکاری دیتے ہوئے ضلع اسپتال میں تعینات ای ایم او اتل پانڈے نے بتایا کہ تمام لوگ تیلی باغ کے رہنے والے ہیں۔ حادثے کے بعد تین افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا، جن کی حالت تشویشناک ہے۔ اس کے علاوہ تین افراد کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔ تمام زخمیوں کا ضلع اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ حادثہ کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور ٹریکٹر چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ اس کے علاوہ پولیس نے مہلوک کی لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

US Part Time Jobs: امریکہ میں تعلیم کے ساتھ لاکھوں روپے کمانے کا موقع! بھارتی طلبہ کے لیے کیمپس میں 5 بہترین پارٹ ٹائم نوکریاں

امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے بھارتی طلبہ یونیورسٹی کے اندر مختلف پارٹ ٹائم نوکریاں…

1 hour ago