اسپورٹس

Jasprit Bumrah will not play Edgbaston Test: جسپریت بمراہ ایجبیسٹن ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے؟ ٹیم انڈیا کی مشکلات  ہوسکتا ہے اضافہ، تیز گیندبازوں پر بڑھ جائے گا دباؤ

لیڈز ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد ٹیم انڈیا کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے، کیونکہ تیز گیندباز جسپریت بمراہ ممکنہ طور پر دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو بھارت کی فاسٹ بولنگ لائن کمزور ہو جائے گی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بمراہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

تاہم، اب یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ بمراہ برمنگھم کے ایجبیسٹن گراؤنڈ میں 2 جولائی سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاید نہ کھیلیں۔ اس خبر سے ٹیم انڈیا کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے، کیونکہ ان کی غیر موجودگی سے فاسٹ بولنگ ڈیپارٹمنٹ کمزور ہو سکتا ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں بمراہ کو دوسرے اینڈ سے مناسب ساتھ نہ ملنے کی وجہ سے انگلش بلے بازوں نے تیزی سے رنز بنائے، اور اگر وہ دوسرے ٹیسٹ میں نہ ہوں تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ اگرچہ اب تک بمراہ کے میچ سے باہر ہونے کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے، لیکن سابق بھارتی کرکٹر اور مشہور کمنٹیٹر روی شاستری نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے۔

روی شاستری نے کیا کہا؟

روی شاستری نے اسکائی اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’بمراہ نے کہا تھا کہ وہ صرف تین ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ اب سوال یہ ہے کہ وہ کون سے تین میچ ہوں گے؟ میرا خیال ہے کہ اگر وہ کسی میچ سے آرام لیتے ہیں تو وہ دوسرا ٹیسٹ ہوگا، کیونکہ وہ یقیناً لارڈز میں کھیلنا چاہیں گے۔ ‘‘

لارڈز ٹیسٹ میں بمراہ کی شرکت ممکن

شاستری نے مزید کہا کہ لارڈز کا میدان فاسٹ بولرز کے لیے انتہائی سازگار ہے، اور بمراہ وہاں اچھی بولنگ کر سکتے ہیں۔ لیکن اس سے پہلے انہیں مکمل آرام دیا جانا چاہیے۔ اگر وہ ایجبیسٹن میں کھیلتے ہیں تو لارڈز ٹیسٹ کھیلنا مشکل ہوگا، کیونکہ دونوں میچوں کے درمیان صرف چار دن کا وقفہ ہے۔ تاہم، حتمی فیصلہ ٹیم مینجمنٹ ہی کرے گی۔

بمراہ کی غیر موجودگی ٹیم کے لیے تشویش کا باعث

شاستری نے کہا کہ اگر ٹیم انڈیا دوسرے ٹیسٹ میں بمراہ کو آرام دیتی ہے تو اس میچ میں بھی بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کیونکہ بمراہ نے پہلے میچ میں کافی زیادہ اوورز کیے، اس لیے ان کے آرام کی ضرورت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

ایجبیسٹن میں ٹیم انڈیا کا ریکارڈ مایوس کن

ایجبیسٹن گراؤنڈ پر بھارت کا ریکارڈ کافی خراب رہا ہے۔ بھارتی ٹیم اب تک یہاں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکی ہے۔ اس میدان پر بھارت نے سات ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں سے تین میں اسے اننگز سے شکست ہوئی ہے۔ بھارت نے یہاں پہلا ٹیسٹ میچ 1967 میں کھیلا تھا، اور اس کے بعد سے اب تک وہ کامیابی کے لیے ترس رہا ہے۔ ایجبیسٹن میں بھارت کو کب کب شکست ہوئی۔

1967: بھارت کو 132 رنز سے شکست

1974: اننگز اور 78 رنز سے ہار

1979: اننگز اور 83 رنز سے شکست

1986: میچ ڈرا

1996: 8 وکٹوں سے شکست

2011: اننگز اور 242 رنز سے بدترین ہار

2022: 7 وکٹوں سے شکست

کیا شبھمن گل کی قیادت میں تاریخ بدلے گی؟

سال 2016 میں بھارت نے ایجبیسٹن میں بہترین کارکردگی دکھائی اور فتح کے قریب پہنچ گیا، مگر انگلینڈ نے 31 رنز سے میچ جیت لیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شبھمن گل کی قیادت میں ٹیم انڈیا اس بار شکست کا سلسلہ توڑ پائے گی یا ایک بار پھر ایجبیسٹن کا میدان بھارت کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

7 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

7 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

8 hours ago