اسپورٹس

IND vs WI: جسپریت بمراہ نے رقم کی تاریخ ، ایسا کرنے والے پہلے ہندوستانی تیز گیند باز، دھونی-کوہلی کے کلب میں شامل

جسپریت بمراہ تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20) میں کم از کم 50 میچ کھیلنے والے پہلے ہندوستانی تیز گیند باز بن گئے ہیں۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ، جو اس وقت دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں جاری ہے،جسپریت بمراہ کا 50 واں ٹیسٹ ہے۔ جسپریت بمراہ ایم ایس دھونی اور ویراٹ کوہلی کے ایلیٹ کلب میں شامل ہو گئے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ یہ جسپریت بمراہ کا 50 واں ٹیسٹ میچ ہے۔ انہوں نے کھیلے گئے 49 ٹیسٹ میچوں میں 222 وکٹیں حاصل کیں اور 15 بار پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

جسپریت بمراہ نے تینوں فارمیٹس میں 50- 50 میچ کھیلے

31 سالہ جسپریت بمراہ نے اپنا ون ڈے ڈیبیو 2016 میں کیا تھا، اسی وقت ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا تھا۔ دو سال بعد اس نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا۔ جسپریت بمراہ نے 50 ٹیسٹ میچ، 89 ون ڈے اور 75 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔ انہوں نے 89 ون ڈے میچوں میں 149 اور 75 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 96 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ون ڈے میں پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

ورا ٹ کوہلی ایم ایس دھونی کے کلب میں شامل

جسپریت بمراہ ہر فارمیٹ میں کم از کم 50 میچ کھیلنے والے پہلے ہندوستانی تیز گیند باز بن گئے ہیں۔ ایسا کرنے والے وہ ساتویں ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔ ان سے پہلے ایم ایس دھونی، وراٹ کوہلی، روہت شرما، رویندرا جدیجا، روی چندرن اشون اور کے ایل راہل ہیں۔ اب جسپریت بمراہ اس فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

بھارت کا پہلا سیشن  رہاکامیاب

پہلے سیشن میں بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 94 رنز بنائے۔ کے ایل راہل اور یشسوی جیسوال نے پہلی وکٹ کے لیے 58 رنز کی شراکت داری کی۔کے ایل راہل 38 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔یشسوی جیسوال پھر دوسرے سیشن کے پہلے اوور میں اپنی نصف سنچری پوری کی۔ خبرلکھنے تک  ہندوستان نے 30 اوورز کے بعد ایک وکٹ کے نقصان پر 112 رنز بنائے تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Indians in Germany: جرمنی میں ہندوستانیوں کی تعداد 4 لاکھ کے قریب، 70 ہزار طلبہ کر رہے ہیں اعلیٰ تعلیم حاصل

جرمنی میں ہندوستانی برادری کی موجودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سستی تعلیم،…

2 hours ago

Manoj Bajpayee Raises A Question: منوج باجپائی کا سوال: جو لوگ سماج کے مسائل پر بات نہیں کرتے، انہیں اسٹار کا درجہ کیوں دیا جائے؟

ممبئی کے ’مکتی آڈیٹوریم‘ میں منعقدہ تقریب کے دوران اداکار منوج باجپائی نے فلمی ستاروں…

2 hours ago