افغانستان پر حکمرانی کرنے والے طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی بھارت کے دورے پر ہیں، اور جمعے کے روز انہوں نے بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کی۔ دونوں لیڈران کی یہ ملاقات نئی دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں بند کمرے میں ہوئی۔ ملاقات کے دوران طالبان وزیر نے بھارت کو واضح طور پر کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین کا استعمال کسی بھی ملک کے خلاف ہونے نہیں دے گا۔ ان کا اشارہ براہِ راست پاکستان کی طرف تھا۔
وزیر خارجہ سے بات چیت کے بعد متقی کی پریس کانفرنس
وزیر خارجہ سے بات چیت کے بعد پریس کانفرنس میں متقی نے کہا کہ ان کی جے شنکر سے بات چیت ’’بامقصد اور دوراندیش‘‘ رہی۔ دونوں فریقین نے تجارت، ترقی اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے کہا، ’’ہم بھارت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ وہ افغانستان میں ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھے گا اور ان کا دائرہ بھی وسیع کرے گا۔‘‘ متقی نے حالیہ زلزلے اور سیلاب کے دوران افغانستان کو دی گئی ہندوستان کی انسانی امداد پر بھی شکریہ ادا کیا۔
بھارت میں متقی کا اعلان
متقی نے اعلان کیا کہ دونوں ممالک نے ایک مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کمیٹی دو طرفہ تجارت میں موجود مشکلات کو دور کرنے کا کام کرے گی۔ اگست 2021 میں طالبان کی دوبارہ اقتدار میں واپسی کے بعد افغانستان اور بھارت کی اقتصادی شراکت داری تقریباً معطل ہو گئی تھی۔ یہ کمیٹی اس اقتصادی شراکت داری کو دوبارہ رفتار دینے میں مدد کرے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…
’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…
پولیس رتن سنگھ کی شکایت کی بنیاد پر تحقیقات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں…
پیر کو قائم مقام چیف جسٹس نتن سامبرے نے دو عرضیوں کو سماعت کے لیے…
وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’مصنوعی ذہانت (اے آئی) مختلف شعبوں میں ہمارے کام کرنے…
آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو ایس آئی آر کے معاملے پر مسلسل حکومت اور…