بھارت ایکسپریس اردو-
جموں وکشمیر کے کرکٹر فرید حسن کا سڑک حادثے میں انتقال ہوگیا ہے۔
جموں وکشمیرکے ابھرتے ہوئے کرکٹرفرید حسین کی سڑک حادثے میں انتقال ہوگیا ہے۔ سامنے آئے سی سی ٹی وی فوٹیج نے سب کوحیرت میں ڈال دیا ہے۔ سامنے آئے ویڈیومیں فرید حسن اسکوٹرسے سفرکررہے ہیں، لیکن کارسے ٹکرانے کی وجہ سے وہ سڑک پرگرگئے۔ یہ حادثہ میں جموں وکشمیرکے پونچھ ضلع کا ہے۔ دراصل، سڑک پرکھڑی ایک کارکا دروازہ اچانک کھلتا ہے، یہ سب اتنی تیزی سے ہوا کہ فرید حسین کے لئے بریک لگا پانا ممکن نہیں تھا۔
کارکا دروازہ کھلتے ہی سڑک پر گرگئے فرید حسین
فرید حسین جیسے ہی کارکے دروازے سے ٹکرائے، وہ سڑک کنارے گرپڑے۔ انہیں فوراً نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا، لیکن کوششوں کے بعد بھی ڈاکٹرانہیں بچا نہیں پائے۔ رپورٹس کے مطابق، فرید حسین کا انتقال سنیچر(ہفتہ) کے روزہوا۔ اس سی سی ٹی وی فوٹیج کا ویڈیوکلپ سوشل میڈیا پرجم کروائرل ہو رہا ہے۔ بہت سے لوگ اسے جموں وکشمیرکرکٹ کے لئے بڑا جھٹکا مان رہے ہیں کیونکہ فرید حسین ریاست کے سب سے ابھرتے ہوئے اسٹارس میں سے ایک تھے۔ پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ ان کے اسکوٹرکی رفتارزیدہ نہیں لگ رہی تھی، لیکن کارکے دروازے کے ساتھ ٹکراتنی زبردست تھی کہ فرید حسین سنبھل نہیں پائے۔
آپ کو بتا دیں کہ فرید حسین جموں وکشمیرمیں علاقائی سطح پرکافی مقبولیت حاصل کرتے جا رہے تھے۔ مسلسل ریجنل ٹورنا منٹس (مقامی ٹورنا منٹ) میں حصہ لیتے رہتے تھے۔ اکثرلوگ انہیں بہت محنتی اورباصلاحیت کرکٹرکہا کرتے تھے۔ پرویز رسول، عمران ملک اور عبدالصمد جموں وکشمیرسے آنے والے کچھ مقبول کرکٹررہے ہیں، جنہوں نے بڑے اسٹیج پرخوب نام کمایا ہے۔
معاملے کی جانچ کررہی ہے پولیس
اس حادثہ سے افراتفری مج گئی۔ آناً فاناً میں کرکٹرکواسپتال تولے جایا جاتا ہے، مگراس کی جان نہیں بچتی ہے۔ ویسے ویڈیودیکھنے پرلگتا نہیں کہ فرید حسین اپنی اسکوٹی کوزیادہ تیزی سے چلا رہے تھے۔ ایسے میں سوشل میڈیا پروائرل ہورہا حادثے کا یہ ویڈیوموضوع بحث بنا ہوا ہے۔ پولیس فی الحال اس پورے حادثہ کی جانچ کررہی ہے۔
یکم اکتوبر سے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی ری فل کی بکنگ کے لیے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ پائیدار ترقی (Sustainability) ہندوستان کی روایت…
اننت سنگھ نے نیرج کمار کے خلاف کھل کر محاذ کھولا، آزاد امیدوار انوج سنگھ…
لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انڈمان نکوبار میں نئے سیاحتی مراکز تیار…
بھارت ایکسپریس کے اردو صحافت کانکلیو میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو کو محبت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ آئچی-ناگویا میں…