تہران: ایران فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی مردوں کی قومی فٹبال ٹیم آئندہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ضرور شرکت کرے گی، تاہم اس کے ساتھ امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا پر مشتمل میزبان ممالک سے ایرانی خدشات دور کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند ہفتے قبل کناڈا نے فیفا کانگریس سے قبل ایرانی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ کینیڈا نے ان پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) سے مبینہ تعلقات کا الزام عائد کیا تھا، جسے اس نے 2024 میں ’’دہشت گرد تنظیم‘‘ قرار دیا تھا۔ ایرانی فٹبال فیڈریشن نے اپنی ویب سائٹ پر کہا: ’’ہم یقیناً 2026 ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے، لیکن میزبان ممالک کو ہمارے خدشات کا خیال رکھنا ہوگا۔ ہم اپنی تہذیب، عقائد اور نظریات سے پیچھے ہٹے بغیر ورلڈ کپ میں حصہ لیں گے۔‘‘
ایران کی کیا ہیں شرائط؟
ایران نے 48 ٹیموں پر مشتمل توسیع شدہ ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے اور اسے گروپ جی میں نیوزیلینڈ، بیلجئم اور مصر کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ موجودہ شیڈول کے مطابق ایران کے میچز لاس اینجلس اور سیٹل میں کھیلے جائیں گے۔ ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے سرکاری ٹیلی ویژن پر کہا کہ تہران نے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے 10 شرائط پیش کی ہیں اور قومی ٹیم کے ساتھ مناسب سلوک کی ضمانت طلب کی ہے۔ ان شرائط میں بروقت ویزا اجرا، قومی ٹیم کے عملے، قومی پرچم اور قومی ترانے کا احترام، اور ہوائی اڈوں، ہوٹلوں اور اسٹیڈیم تک جانے والے راستوں پر سخت سکیورٹی انتظامات شامل ہیں۔
کیا ہے امریکہ کا موقف؟
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایرانی فٹبالرز کا ورلڈ کپ میں خیرمقدم کیا جائے گا، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ آئی آر جی سی سے تعلق رکھنے والے ایرانی وفد کے بعض افراد کو امریکہ میں داخلے سے روکا جا سکتا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 تاریخ کا سب سے بڑا فٹبال ورلڈ کپ ہوگا، جس میں 48 ٹیمیں اور 104 میچ شامل ہوں گے۔ افتتاحی میچ میکسیکو میں جبکہ فائنل نیوجرسی میں کھیلا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
وجیندر نے مرکزی وزیر داخلہ کو پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں اور کرناٹک حکومت کے خلاف…
پولیس کے مطابق ملن پردھان کو پرانے مقدمات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔…
بھارتی آئی ٹی پروفیشنلز اور امریکی کمپنیوں پر کیا ہوگا اثر؟ موجودہ ویزا ہولڈرز اور…
ناگویا کے میزُوہو پارک ایتھلیٹک اسٹیڈیم میں 20ویں ایشین گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب،…
آئیچی-ناگویا ایشین گیمز میں بھارت کے 30 نشانے باز لیں گے حصہ، رائفل، پسٹل اور…
صدر کے عہدے پر اے بی وی پی کے یش ڈباس کو 1,044 ووٹوں کی…