اسپورٹس

IPL 2026: ایس آر ایچ نے آر آر کے خلاف ٹاس جیت کر بالنگ کرنے کا انتخاب کیا، دونوں ٹیمیں کوالیفائر 2 پر جما رہی ہیں نظریں

ایس آر ایچ کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا،’’ہم پہلے بولنگ کریں گے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے حالیہ دنوں میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ ہم اپنی بولنگ کو سادہ رکھنے کی کوشش کریں گے اور مخالف ٹیم کو ان کی طاقت کے مطابق کھیلنے دیں گے۔ میرا خیال ہے کہ ہم دباؤ کو لے کر پریشان نہیں ہیں۔ ہنگے ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔‘‘

آر آر کے کپتان ریان پراگ نے کہا، ’’ہم بھی پہلے بولنگ ہی کرتے کیونکہ اس گراؤنڈ پر ہدف کا تعاقب کرنا آسان ہے۔ ہم نے چیز بھی کیا ہے اور ہدف کا دفاع بھی کیا ہے۔ میں کھیلنے کے لیے مکمل فٹ نہیں ہوں۔ ابھی ہمارے پاس جیتنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ اگر ہم اپنی صلاحیت کے مطابق کھیلیں تو میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ جڈو پلیئنگ الیون میں واپس آ گئے ہیں۔ دوبے امپیکٹ پلیئر ہیں۔‘‘

لیگ مرحلے میں سن رائزرس حیدرآباد نے 14 میچوں میں 9 جیت کے ساتھ 18 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ جبکہ راجستھان رائلز نے 14 میچوں میں 8 فتوحات کے ساتھ چوتھے مقام پر رہتے ہوئے پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔لیگ مرحلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچوں میں ایس آر ایچ کا پلڑا بھاری رہا تھا۔ سن رائزرس نے دونوں میچ جیتے تھے۔ پہلے میچ میں ایس آر ایچ نے 57 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں 5 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی تھی۔ایسے میں راجستھان رائلز کے پاس ایس آر ایچ کے خلاف جیت حاصل کر کے لیگ مرحلے کی شکست کا بدلہ لینے اور دوسرے کوالیفائر میں پہنچنے کا موقع ہے۔ دوسری جانب سن رائزرس حیدرآباد راجستھان کے خلاف اپنی جیت کی رفتار برقرار رکھنا چاہے گی۔

راجستھان رائلز پلیئنگ الیون:

یشسوی جیسوال، ویبھو سوریہ ونشی، دھرو جورل (وکٹ کیپر)، ریان پراگ (کپتان)، ڈونووَن فریرا، داسن شناکا، رویندر جڈیجا، جوفرا آرچر، ناندرے برگر، برجیش شرما، یشراج پُنجا۔

سن رائزرس حیدرآباد پلیئنگ الیون:

ابھیشیک شرما، ٹریوس ہیڈ، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ہینرک کلاسن، سمرن روی چندرن، نتیش کمار ریڈی، پیٹ کمنز (کپتان)، شیوانگ کمار، ایشان ملنگا، ساکب حسین، پرفل ہنگے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Global Warming: کہیں خشک سالی تو کہیں سیلاب! فضا میں بڑھتی CO2 سے زمین کا دم گھٹنے لگا، سائنسدانوں نے کیا خبردار

فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑھتی مقدار موسم، گرمی، پانی، زراعت اور آنے والے…

25 minutes ago

UK Telford News: ٹیل فورڈ میں سکھ بس ڈرائیور پر حملہ، ملزم نے بس پر کیا قبضہ، 10 منٹ میں گرفتار

برطانیہ کے ٹیل فورڈ میں ایک شخص نے سکھ بس ڈرائیور پر حملہ کرنے کے…

1 hour ago

Uttarakhand Glacier Melting Crisis: ٹائم بم پر بیٹھا ہے اتراکھنڈ: 34 برس میں 25 کلومیٹر سے زیادہ برف غائب، تیزی سے سکڑ رہے ہیں ہمالیائی گلیشیئر

اتراکھنڈ میں ہمالیائی گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کی تشویش ناک تصویر سامنے آئی ہے۔…

2 hours ago