Categories: اسپورٹس

IPL 2026: آئی پی ایل 2026 میں اپنی ٹیم کو جتانے والے کھلاڑی کے لئے کھل گیا خزانہ، ٹیم مالک نے 4 کروڑ روپئے کا دیا تحفہ

Sanjiv Goenka Gifts Mercedes Car Mukul Choudhary: کرشمہ دیکھنا ہوتوآئی پی ایل 2026 میں گزشتہ جمعرات کی رات کولکاتا نائٹ رائیڈرس بنام لکھنوسپر جائنٹس میچ کے آخری 4 اوورکے ہائیلائٹس دیکھ لیجئے۔ 21 سالہ مکل چودھری نے اکیلے دم پرکولکاتا نائٹ رائیڈرس کے منہ سے جیت چھین لی تھی۔ مکل چودھری 27 گیندوں میں 54 رن بنا کرناٹ آوٹ لوٹے۔ میچ جتانے والی اننگ کے لئے لکھنو سپرجائنٹس ٹیم کے مالک سنجیوگوینکا اس نوجوان کھلاڑی کوخاص تحفہ دینے جا رہے ہیں۔

مکل چودھری کو 4 روڑ روپئے کی کار

میچ کے بعد لکھنو سپرجائنٹس ٹیم کے مالک سنجیو گوینکا کافی خوش نظرآئے اورانہوں نے مکل چودھری کوگلے بھی لگایا۔ سنجیو گوینکا، لکھنو سپرجائنٹس ٹیم کے اس نوجوان کھلاڑی کو مرسڈیز بینج میبیک جی ایل ایس لگزری گاڑی تحفے میں دینے والے ہیں۔ اس گاڑی کے ٹاپ ویریئنٹ کی قیمت 4.10 کروڑ روپئے تک جاتی ہے۔ پوسٹ میچ پرزنٹیشن میں لکھنوٹیم کے کپتان رشبھ پنت نے بھی کہا کہ مکل چودھری نے جوکیا، وہ بالکل غیریقینی تھا۔

راجستھان کے رہنے والے ہیں مکل چودھری

آئیے آپ کو اب بتاتے ہیں کہ اس 21 سالہ نوجوان کھلاڑی کا تعلق کہاں سے ہے۔ لکھنو سپرجائنٹس ٹیم میں شامل مکل چودھری کا تعلق راجستھان کے جھنجھنو سے ہے۔ مکل چودھری نے میچ کے بعد بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ والد نے ان کی پیدائش سے پہلے ہی عہد کرلیا تھا کہ ان کا بیٹا کرکٹربنے گا۔ مکل چودھری کہتے ہیں کہ اس مقام  تک پہنچانے میں ان کے والد نے بہت تعاون دیا ہے۔

نمبر-5 پر لکھنو سپرجائنٹس

لکھنو سپرجائنٹس نے اب تک کھیلے گئے تین میچوں میں 2 جیت درج کی ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں 4 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں مقام پرموجود ہے۔ لکھنو کی کارکردگی بتاتی ہے کہ وہ اب تک متوسط درجے کی ٹیم ثابت ہوئی ہے کیونکہ اس نے دونوں بار ہار کے منہ سے باہرآکرجیت درج کی ہے۔ یہ کرکٹ کے لئے ایک اہم بات ہے کیونکہ کرکٹ اسی کا نام ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mumbai Airport Promises Smooth T1 Redevelopment: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی جدید کاری، اڈانی کی ایئرلائنز کو یقین دہانی، پروازیں پر نہیں پڑے گا اثر

اڈانی ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر جیت اڈانی نے ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر…

19 minutes ago

Bengal ex-CM Mamata Banerjee: ممتا بنرجی پر چاقو سے حملے کی کوشش کا الزام، پارٹی نے کہا-’’تین بار وزیر اعلیٰ رہ چکی لیڈر بھی محفوظ نہیں‘‘

مغربی بنگال سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔ ترنمول کانگریس (ممتا دھڑے) نے…

44 minutes ago

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

1 hour ago

Adani Group: اے آئی کی سونامی کے لیے بھارت تیار! اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil مل کر ملک میں بنائیں گے سرور اور کولنگ سسٹم

اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil بھارت میں اے آئی اور ڈیٹا سینٹر سے متعلق…

2 hours ago

HM Amit Shah’s reply to Rahul Gandhi: امت شاہ کا راہل گاندھی کو دوٹوک جواب، کہا- 2029 میں چوتھی شکست کے لیے تیار رہیں

وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش…

2 hours ago