اسپورٹس

KKR vs LSG Controversy: بیچ میدان پرہائی وولٹیج ڈرامہ! عجیب وغریب طریقے سے آوٹ ہوا کے کے آر کا طوفانی بلے باز، ضابطہ جان کر رہ جائیں گے حیران

KKR vs LSG Match in IPL 2026: آئی پی ایل 2026 میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس اورلکھنوسپرجائنٹس کے اہم مقابلے میں ایک ایسا تنازعہ دیکھنے کوملا، جس نے میچ کا ماحول پوری طرح گرما دیا۔ لکھنوسپرجائنٹس اورکولکاتا نائٹ رائیڈرس کے درمیان اس سیزن کا 38واں مقابلہ لکھنوکے اکانا اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ یہ تنازعہ تب شروع ہوا، جب کولکاتا کےنوجوان بلے بازانگرش رگھوونشی کوتھرڈ امپائرنے آوٹ دے دیا۔ امپائرکے اس فیصلے نے کمینٹیٹرس اورفینس دونوں کوحیران کردیا۔ اسی کے ساتھ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم بھی اس فیصلے سے خوش نظرنہیں آئی۔

’آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ‘ کے سبب دیا گیا آوٹ

لکھنوسپرجائنٹس کے خلاف میچ میں انگکرش رگھونشی اچھی بلے بازی کررہے تھے اوردھیرے دھیرے سیٹ ہوچکے تھے۔ تبھی ایک متنازعہ فیصلے نے انہیں کے سبب آوٹ دے دیا گیا۔ اس فیصلے سے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم واضح طورپر ناراض نظرآئی۔ ساتھ ہی نوجوان بلے باز انگکرش رگھونشی بھی غصے میں نظرآئے۔

رگھونشی ایسے ہوئے آوٹ

رگھونشی 7 گیندوں میں 9 رن بناکرکھیل رہے تھے۔ انہوں نے ہلکا شاٹ کھیلا اورسنگل لینے کے لئے دوڑپڑے، لیکن نان اسٹرائیکراینڈ پرکھڑے کیمرون گرین نے منع کردیا، جس سے انہیں واپس لوٹنا پڑا۔ واپس آتے وقت رگھونشی تیزی سے مڑے اوراسی سمت میں دوڑگئے، جدھرگیند گئی تھی۔ ٹی وی امپائرنے دیکھا کہ وہ گیند پرنظررکھتے ہوئے اپنی لائن بدل رہے تھے۔ اسی وجہ سے مانا گیا کہ ان کی موومنٹ فیلڈرکے تھرومیں رکاوٹ ڈال سکتی تھی۔ اسی بنیاد پرانہیں’آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ‘ کے ضابطے کے تحت آوٹ دیا گیا۔

کیا ہے’آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ‘ کا ضابطہ؟

کرکٹ میں ’آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ‘ ضابطہ کے تحت اگربلے بازجان بوجھ کرفیلڈنگ کرنے والی ٹیم کے کام میں رکاوٹ ڈالتا ہے، تواسے آوٹ دیا جاسکتا ہے۔ اگروہ جان بوجھ کرالفاظ یا اپنے ایکشن سے رن آوٹ، کیچ یا کسی بھی فیلڈنگ کی کوشش کومتاثرکرتا ہے تواسے غلط مانا جاتا ہے اورامپائراسے آوٹ قراردے سکتا ہے۔

اب تک کتنے کھلاڑی ’آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ‘ کے تحت ہوئے آوٹ

’آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ‘ کے تحت اب تک چارکھلاڑی آوٹ ہوئے ہیں۔ انگکرش رگھونشی سے پہلے صرف تین کھلاڑی اس ضابطے کا شکارہوئے ہیں۔ اس سے پہلے یوسف پٹھان 2013 میں رانچی میں اس کا شکارہوئے تھے۔ وہیں امت مشرا سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف 2019 میں آوٹ ہوئے تھے۔ تیسرے کھلاڑی رویندرجڈیجہ تھے، جن کوراجستھان رائلس کے خلاف چنئی میں 2024 میں آوٹ قراردیا گیا تھا۔ اب اس فہرست میں ایک نام انگکرش رگھونشی کا بھی جڑگیا، جوکولکاتا نائٹ رائیڈرس کے لئے کھیلتے ہوئے لکھنوسپرجائنٹس کے لئے آوٹ ہوئے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Children’s Day Special: بچوں کے عالمی دن کے خصوصی موقع پر پشکلا سنگیت کیندرکا پیغام، سب کی زندگی کو موسیقی سے ہم آہنگ بنانا

پشکلا سنگیت کیندر کی طالبات کے یہ خیالات اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں…

1 hour ago

Rahul Gandhi Arrives in Hyderabad: راہل گاندھی حیدرآباد پہنچے، گِگ ورکرس سے کریں گے ملاقات، ’بھارت سمٹ‘ کے اختتامی اجلاس سے بھی کریں گے خطاب

تلنگانہ حکومت کی جانب سے منعقد ہونے والی ’بھارت سمٹ‘ کو برازیل، ہنگری اور سربیا…

2 hours ago

World Diabetes Day 2026: دنیا بھر میں 40 فیصد سے زیادہ مریضوں کو بیماری کا علم نہیں، کیا آپ جانتے ہیں ذیابیطس کی علامات

عالمی ادارۂ صحت نے اپنی ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا بھر میں…

2 hours ago

Earthquake in Khargone: مدھیہ پردیش کے کھرگون میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

ابتدائی معلومات کے مطابق، زلزلے کی گہرائی کم ہونے کی وجہ سے مرکز کے آس…

2 hours ago