قومی

غریب مسلمانوں کے چہروں پرمسکان لانے کا کام کر رہی ہے’سہیوگ‘ کوآپریٹیو سوسائٹی، ’سہولت‘ کے ساتھ مل کر تیارکیا گیا بلاسودی قرض نظام

نئی دہلی: کمزورطبقات، چھوٹے کاروباریوں اورخاص طورپرسماج کے سب سے محروم طبقات یعنی مسلمانوں کی مدد کرنا کسی عبادت سے کم نہیں ہے۔ غریب اورکمزور مسلمانوں کو سماجی، تعلیمی اورمعاشی طور پر مدد پہنچانا ایک اہم ذمہ داری ہے اوراس سے سماج اورمعاشرہ کو بہتربنانے میں اہم رول ادا کیا جاسکتا ہے۔ کچھ اس طرح کی ذمہ داریوں کوسہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹوسوسائٹی لمٹیڈ کی جانب سے بھی انجام دی جا رہی ہیں۔ کوآپریٹوسوسائٹی لمٹیڈ کے چیئرمین محمد شمس الضحیٰ نے کہا کہ چھوٹے کاروباری اورمحروم طبقوں کوسماج میں مناسب مقام دلانا سہیوگ کی اولین ترجیح ہے۔ سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹی لمٹیڈ کی طرف سے آج یہاں جسولہ وہارکے زین ان ہوٹل میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ خصوصی بات چیت میں ایم شمس الضحیٰ نے کہا کہ کمزورطبقوں کو اوپراٹھانا اورمعاشی استحصال سے بچانا کسی فرد واحد کی نہیں ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

بلا سودی قرض فراہم کررہی ہے سہیوگ کوآپریٹیو سوسائٹی

سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹوسوسائٹی لمٹیڈ  کے چیئرمین ایم شمس الضحیٰ نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی رقم جوگھروں میں پڑی رہتی ہے، اس کا صحیح استعمال کرکے ہم چھوٹے موٹے دوکانداروں، ریڑھی پٹری والے اورچھوٹے موٹے کاروبارکرنے والوں کی مدد کرسکتے ہیں۔ ہماری آپ کی رقم ضائع نہیں جائے گی اوربلکہ جب بھی ضرورت ہوگی آپ اسے نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 100 روپئے بہت ہی معمولی رقم ہے، لیکن جب یہی 100 روپئے جمع ہوکرایک لاکھ کی رقم بن جاتی ہیں اوریہ بڑی رقم بن جاتی ہے اوراس سے کسی کا بھی بھلا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے پیمانے پرکاروبارکرنے والے لوگوں کے لیے سہیوگ کوآپریٹیوسوسائٹی ایک بہترین پلیٹ فارم ہے، جو بلا سود (بغیرانٹریسٹ) 50 ہزارروپئے سے لے کردولاکھ روپئے تک بغیرسود لئے قرض دیتی ہے۔ لیکن اس سوسائٹی کوچلانے کے لئے ایک آفس اورچند عملہ کی ضرورت ہوتی ہے، جس کی وجہ سے ادارہ تقریباً 10 فیصد سروس چارج کرتا ہے۔ حالانکہ ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے ادارہ آگے بڑھے گا ہم یہ سروس چارج بہت کم کردیں گے۔  شمس الضحیٰ نے کہا کہ سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹوسوسائٹی لمٹیڈ نے اب تک چھوٹے موٹے کاروباریوں کوایک کروڑسے زائد کا قرض دیا ہے۔ یہ قرض خالص بلاسودی نظام پرمبنی ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ آئیے ہم معاشرہ کے پسماندہ طبقات کواوپراٹھانے میں ان کی مددکریں۔ ہماری تھوڑی سی کوشش کسی لئے بڑی کامیابی کا خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔

شرعیہ کونسل سے حاصل کی گئی ہیں ہدایات: سہولت کے سی ای او کا دعویٰ

سہولت کے سی ای اوراسامہ خاں نے کہاکہ سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹوسوسائٹی لمٹیڈ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کوآپریٹوسوسائٹی اوربینکنگ نظام کے بارے میں میڈیا نمائندوں کوآگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی سب سے بڑی آبادی غیرمنظم سیکٹرسے وابستہ ہے، جسے بینک سے قرض مشکل سے ملتا ہے۔ ایسے میں کوآپریٹوان کیلئے بڑا سہارا ہوتا ہے، جہاں وہ اپنی ضروریات کے لئے قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں استحصالی نظام کی جڑیں بہت گہری ہیں، جس کے استحصال سے کمزورطبقہ کوبچانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں اسحتصال اورسود کا کوئی تصورنہیں ہے اور شرعیہ کونسل سے بھی اس ضمن میں ہدایت حاصل کی جاتی ہے۔

چھوٹی کوششوں سے آسکتی ہے معاشرے میں تبدیلی: نصرت

سہیوگ فاونڈیشن کی چیئرپرسن نصرت نے کہا کہ فاونڈیشن سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹیوسوسائٹی لمیٹیڈ کمزوراورغریب لوگوں کوسہارا دینے کے ساتھ ساتھ اس کے لئے ایک میکانزم تیارکرے گا۔ انہوں نے اجتماعی ذمہ داریوں کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ہم تھوڑی تھوڑی کوششوں کے ذریعہ معاشرے میں بڑی تبدیلی لاسکتے ہیں۔ انہوں نے صحافیوں سے اپیل کی کہ معاشرہ کواستحصالی نظام سے بچانے کے لئے سہیوگ کا ساتھ دیں اورلوگوں کواس کے تئیں بیدارکرنے میں ہمارا تعاون کریں۔ کیونکہ یہ سماج کے دبے کچلے لوگوں کی آوازہوسکتا ہے۔

سماجی بہبود کا ذریعہ ہے سہیوگ کوآپریٹیو سوسائٹی: سید تحسین احمد

سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹوسوسائٹی لمٹیڈ کے ڈائریکٹرسید تحسین احمد نے سہیوگ کوسماجی بہبود کا ذریعہ قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر اس میں کوئی مالی نقصان بھی ہوتا ہے کہ تو کوئی حرج نہیں ہے کیوں کہ تھوڑے سے نقصان سے اگر زیادہ لوگوں کا بھلا کرپاتے ہیں تو یہ بڑی بات ہے۔ واضح رہے کہ سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹی لمٹیڈ کی اس وقت تین شاخیں ہیں۔ تمام مقررین نے صحافیوں کے تیکھے سوالوں کے بہت ہی خوش اسلوبی کے ساتھ جواب دیئے اور جوبھی شکوک وشبہات عوام کے درمیان پائے جاتے ہیں اس کومکمل طور پر ختم کرنے کی کوشش کی۔

بھارت ایکسپریس اردو-
Nisar Ahmad

Recent Posts

‘I Was Ashamed of Being a Hindu’: ’مجھے ہندو ہونے پر شرمندگی ہو رہی تھی‘، سوّرا بھاسکر نے بابری مسجد کے خلاف ہوئے فیصلے پر کیا اظہارِ خیال

سوّرا بھاسکر نے 2019 کے ایودھیا فیصلے کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسلم دوستوں…

1 hour ago

Meri Degree Ka Kya Campaign: یوتھ کانگریس نے شروع کی ’میری ڈگری کا کیا؟‘ مہم، ایک سال میں سرکاری عہدے پُر کرنے کا مطالبہ

سرکاری محکموں میں خالی منظور شدہ عہدوں کو ایک سال کے اندر پُر کرنے کا…

2 hours ago

Kiren Rijiju Speech Bharat Express Urdu Conclave: عشق کرنا ہے تو اردو سیکھیے! بزمِ صحافت میں کرین رجیجو نے کہا-یہ ہندوستانی زبان ہے

بھارت ایکسپریس اردو کے ’بزمِ صحافت‘ میں مرکزی وزیر کرین رجیجو نے اردو کو گنگا…

3 hours ago

Shahnawaz Hussain At Bharat Express Urdu Conclave: ’اپیندر رائے اردو کے سب سے بڑے دوست‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین نے کھل کر کی تعریف

شاہنواز حسین نے کہا، اردو کو بھلائے جانے کے دور میں اپیندر رائے اسے آگے…

4 hours ago