اسپورٹس

IPL 2026: ‘دنیا کے بہترین گیند بازوں کے خلاف 9000 رنز بنانا آسان نہیں’، مچل میک کلیناگھن نے کی وراٹ کوہلی کی تعریف

مچل میک کلیناگھن نے جیو اسٹار سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’وراٹ کوہلی مسلسل شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ دنیا کے بہترین بولرز کے خلاف 9000 آئی پی ایل رنز بنانا آسان نہیں ہے۔ یہ بھوک، نظم و ضبط اور ہر سال خود کو ڈھالنے کی صلاحیت کی بات ہے، اور یہی چیز ان سے بہترین کارکردگی کرواتی ہے۔ وہ 2008 سے آئی پی ایل میں ہیں، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز اوپنر کے طور پر نہیں کیا تھا۔‘‘

کوہلی نے نچلے مڈل آرڈر میں بیٹنگ کی

انہوں نے مزید کہا، ’’کوہلی نے نچلے مڈل آرڈر میں بیٹنگ کی، اپنی جگہ بنانے کے لیے جدوجہد کی، پھر تیسرے نمبر پر آئے۔ بعد میں انہوں نے کرس گیل کے ساتھ اوپننگ کی، جس سے ان کے کھیل میں مکمل تبدیلی آئی۔ وہ جلد ہی 10,000 رنز کے ہندسے تک پہنچ جائیں گے، اس میں کوئی شک نہیں۔ کوہلی آئی پی ایل کے اب تک کے عظیم ترین بلے باز ہیں—صرف رنز کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لیے کہ انہوں نے مختلف ادوار میں خود کو ڈھالا اور اپنا غلبہ برقرار رکھا۔‘‘

وراٹ کوہلی آئی پی ایل میں 9,000 رنز مکمل کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے

وراٹ کوہلی آئی پی ایل میں 9,000 رنز مکمل کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ انہوں نے اپنے تمام رنز آر سی بی کے لیے کھیلتے ہوئے ہی بنائے ہیں۔ وہ آئی پی ایل 2008 سے ہی ٹیم کا حصہ ہیں اور ہر سال اپنی شاندار کارکردگی سے ٹیم کی کامیابی میں بڑا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔آئی پی ایل 2026 میں اب تک 8 میچوں کی 8 اننگز میں 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 351 رنز بنانے والے کوہلی نے مجموعی طور پر 275 میچوں کی 267 اننگز میں 8 سنچریاں اور 66 نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے 9,012 رنز بنا لیے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Amit Shah Wishes Chirag Paswan: یوم پیدائش پر وزیر داخلہ امت شاہ کی چراغ پاسوان کو مبارکباد، غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاوم کو سراہا

وزیر داخلہ امت شاہ نے کسانوں کے مفاد اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں…

13 minutes ago

PM Modi Wishes Chirag Paswan: یوم پیدائش پر پی ایم مودی اورامت شاہ کی چراغ پاسوان کو مبارکباد، فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں خدمات کو سراہا

وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کے مفاد اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں…

32 minutes ago

PM Modi Invites Tourists: وزیر اعظم مودی نے ایکتا نگر کے رین فاریسٹ اور اسکائی واک سے لطف اندوز ہونے کی اپیل کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو گجرات کے ضلع نرمدا کے ایکتا نگر میں…

2 hours ago