اسپورٹس

IPL 2026: گجرات ٹائٹنس نے آخری دو گیندوں میں جیت لیا ہارا ہوا میچ، آخری گیند پر’ہیرو‘ سے’زیرو‘ ہوگئے ڈیوڈ ملر، جان کر رہ جائیں گے حیران

IPL 2026: آئی پی ایل 2026 کے 14ویں میچ میں دہلی کیپٹلس نے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنس کوصرف ایک رن سے ہرا دیا۔ گجرات ٹائٹنس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورمیں 4 وکٹ گنواکر210 رن بنائے تھے۔ دہلی کیپٹلس کوجیت کے لئے 211 رنوں کا ہدف ملا، لیکن ٹیم 20 اوورمیں 8 وکٹ پر209 رن ہی بناسکی۔ یہ میچ آخری گیند تک چلا، جہاں ڈیوڈ ملرکی ایک غلطی ٹیم کوبھاری پڑگئی۔

گجرات کی طوفانی بلے بازی

ٹاس ہارکرپہلے بلے بازی کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنس کی شروعات طوفانی رہی۔ شبھمن گل نے کپتانی اننگ کھیلتے ہوئے 70 رن بنائے۔ وہیں، جوس بٹلرنے 27 گیندوں پر52 رنوں کی تیزاننگ کھیلی۔ واشنگٹن سندرنے بھی نمبر-4 پراترکر30 گیندوں میں 55 رنوں کا تعاون دیا۔ ان شانداراننگوں کی بدولت گجرات کی ٹیم 210 رنوں تک پہنچنے میں کامیاب رہی۔ دہلی کیپٹلس کی گیند بازی میں مکیش کمارنے 2 وکٹ لئے۔ وہیں لنگی اینگیڈی اورکلدیپ یادوکو1-1 وکٹ ملا۔

آخری دو گیندوں میں پلٹ گیا میچ

گجرات ٹائٹنس کے 211 رنوں کے جواب میں دہلی کیپٹلس کی طرف سے کے ایل راہل نے 52 گیندوں میں 92 رنوں کی شانداراننگ کھیلی، جس میں 11 چوکے اور4 چھکے شامل رہے۔ وہیں، پاتھم نسانکا نے 24 گیندوں پر41 رن بنائے۔ اس اننگ کے دوران ڈیوڈ ملرچوٹ کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ بھی ہوئے، لیکن انہوں نے واپسی کی اورمیچ کوکافی قریب لے گئے۔ انہوں نے 20 گیندوں پر41 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ تاہم دہلی کی ٹیم جیت سے صرف ایک رن رہ گئی۔

 دہلی کوآخری 2 گینوں پر2 رنوں کی ضرورت تھی، لیکن 20ویں اوورکی پانچویں گیند پرڈیوڈ ملرنے ایک رن لینے سے منع کردیا، جوٹیم کوبھاری پڑا۔ دراصل، وہ اچھے فارم میں تھے، ایسے میں انہوں نے اسٹرائیک اپنے پاس ہی رکھی اورآخری گیند پر2 رن بنانے کی کوشش کی، لیکن میچ کی آخری گیند کو نہیں کھیل سکے اوروہ ڈاٹ بال ہوگئی، جس کی وجہ سے گجرات نے اس مقابلے کوایک رن سے اپنے نام کرلیا۔ یہ گجرات ٹائٹنس کی سیزن میں پہلی جیت ہے۔ وہیں، دہلی کیپٹلس کوپہلی بارہارکا سامنا کرنا پڑا۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

9 minutes ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

1 hour ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

10 hours ago