اسپورٹس

IPL 2026: آئی پی ایل 2026: کپتان شریاس ائیر کا کمال، توڑ دیا ڈیوڈ وارنر کا بڑا ریکارڈ

شریاس ائیر بطور کپتان آئی پی ایل میں 200 سے زیادہ رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سب سے زیادہ 50 سے زائد رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے اس معاملے میں ڈیوڈ وارنر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف 220 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ائیر نے چھٹی بار آئی پی ایل میں 50 سے زیادہ رنز کی اننگز کھیلی۔ جبکہ وارنر نے بطور کپتان 5 بار 200 سے زیادہ رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 50 سے زائد رنز بنائے تھے۔

اس مقابلے میں ائیر بہترین فارم میں نظر آئے

اس مقابلے میں ائیر بہترین فارم میں نظر آئے اور اپنی 69 رنز کی اننگز میں 5 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ شریاس نے نیہل وڈھیرا کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 35 گیندوں میں 69 رنز کی اہم شراکت داری قائم کی۔ اس کے علاوہ ششانک سنگھ کے ساتھ 16 گیندوں میں 26 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری کرتے ہوئے پنجاب کنگز کو 6 وکٹوں سے جیت دلائی۔ شریاس ائیر کے علاوہ پنجاب کنگز کی جانب سے پریانش آریہ نے صرف 20 گیندوں میں 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں انہوں نے 5 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ وہیں پربھسمرن سنگھ نے 25 گیندوں میں 51 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔ پریانش اور پربھسمرن نے پنجاب کنگز کی جیت کی بنیاد رکھی اور دونوں نے پہلے وکٹ کے لیے 99 رنز کی شراکت داری کی۔

سن رائزرز حیدرآباد کی کارکردگی

اس سے پہلے سن رائزرز حیدرآباد نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔ ابھیشیک شرما نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 28 گیندوں میں 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ انہوں نے 264 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلتے ہوئے اپنی اننگز میں 5 چوکے اور 8 چھکے لگائے۔ جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 23 گیندوں میں 38 رنز بنائے اور ہینرک کلاسین نے 33 گیندوں میں 39 رنز کا تعاون دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

7 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

8 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

8 hours ago