اسپورٹس

Big Blow For RCB: پلے آف سے پہلے آرسی بی کو بڑا جھٹکا، اسٹار سلامی بلے باز کو لگی چوٹ، کپتان نے دی جانکاری

RCB Opener Finger Injury: رائل چیلنجرس بنگلورو(آرسی بی) آئی پی ایل 2026 کے پلے آف میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بنی تھی۔ رجت پاٹیدارکی کپتانی والی آرسی بی آخری لیگ میچ آج (22 مئی) سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف کھیل رہی ہے۔ اس مقابلے کی شروعات سے پہلے کپتان رجت پاٹیدارنے بتایا کہ ان کی ٹیم کے اسٹارسلامی بلے بازکوچوٹ لگ گئی ہے۔ یہ واقعی ٹیم کے لئے پلے آف سے پہلے بڑا جھٹکا ثابت ہوسکتا ہے۔ دراصل، ٹیم کے لئے بطورسلامی بلے بازکھیلنے والے انگلش کھلاڑی جیکب بیتھل کوانگلی میں چوٹ لگ گئی ہے، جس کی جانکاری پاٹیدارنے دی۔

بیتھل کی چوٹ پرکپتان نے کیا کہا؟

ٹاس کے وقت بات کرتے ہوئے رجت پاٹیدارنے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی ہے۔ جیکب بیتھل کو چوٹ لگ گئی ہے۔ انہیں انگلی میں چوٹ لگی ہے اوران کی جگہ میں ٹیم میں آیا ہوں۔ واضح رہے کہ 17 مئی کے پنجاب کنگس کے خلاف کھیلے گئے گزشتہ میچ میں بنگلوروکے مستقل کپتان رجت پاٹیدارنہیں کھیلے تھے۔ ان کی جگہ جتیش شرما نے ٹیم کی کمان سنبھالی تھی۔ اب رجت پاٹیدارکی واپسی ہوچکی ہے۔

سالٹ کی جگہ بیتھل کو ملا تھا موقع

بنگلوروکے لئے وراٹ کوہلی اورفل سالٹ اوپننگ کی ذمہ داری نبھاتے ہیں۔ تاہم سیزن کے درمیان سامنے آئی خبرمیں پتہ چلا کہ سالٹ انگلی کی چوٹ (فنگرانجری) کی وجہ سے انگلینڈ لوٹ گئے۔ سالٹ کی جگہ ٹیم میں بیتھل کو سلامی بلے بازی سونپی گئی۔ بیتھل نے 7 میچ کھیل لئے ہیں، جس میں انہوں نے 96 رن بنائے ہیں۔

جیکب بیتھل کی واپسی ہونا ممکن؟

سالٹ نے آخری مقابلہ 18 اپریل کوکھیلا تھا۔ اب ان کی جگہ لینے والے بیتھل بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ حالانکہ بیتھل سے متعلق کپتان رجت پاٹیدارنے یہ نہیں بتایا کہ ان کی واپسی کب ہوگی۔ اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ پلے آف تک اگردونوں ہی انگلش کھلاڑیوں کی واپسی نہیں ہوتی ہے توپھراس پریشانی کو کس طرح سے سنبھالے گی۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi NCR Weather Update: آج دہلی -این سی آر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان، درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیش گوئی

 دہلی -این سی آر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت…

33 minutes ago

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

10 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

10 hours ago