اسپورٹس

IPL 2026: پپو یادو کے بیٹے سارتھک رنجن کی آئی پی ایل میں انٹری، کے کے آر نے بیس پرائس پر خرید کر سب کو  کر دیاحیران

ابوظہبی میں ہونے والے آئی پی ایل 2026 کے منی آکشن میں جہاں بڑے بڑے ستاروں پر کروڑوں روپے کی بولیاں لگ رہی تھیں، وہیں کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے ایک ایسا فیصلہ کیا جس نے کرکٹ شائقین کے ساتھ ساتھ بہار کی سیاست میں دلچسپی رکھنے والوں کی بھی توجہ اپنی طرف مبذول کرا لی۔ ایک طرف کے کے آر نے کیمرون گرین اور متھیشا پتیرا نا جیسے بین الاقوامی اسٹار کھلاڑیوں پر دل کھول کر پیسہ خرچ کیا، تو دوسری طرف محض 30 لاکھ روپے کے بیس پرائس پر ایک ایسے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جس کا نام اب ہر زبان پر ہے۔ یہ کھلاڑی کوئی اور نہیں بلکہ بہار کے پورنیہ سے رکن پارلیمنٹ اور معروف سیاسی لیڈر پپو یادو کے بیٹے سارتھک رنجن ہیں۔

کے کے آر نے ’پولیٹیکل پاور‘ کے بیٹے پر لگایا داؤ

دہلی کی گھریلو کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے 29 سالہ سارتھک رنجن دائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں۔ آکشن کے دوران جب سارتھک کا نام پکارا گیا تو کسی اور فرنچائز نے ان میں دلچسپی نہیں دکھائی۔ ایسے میں کے کے آر نے بغیر وقت ضائع کیے انہیں ان کے بیس پرائس پر ہی اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔ اگرچہ سارتھک کا تعلق ایک ہائی پروفائل سیاسی خاندان سے ہے، لیکن کرکٹ کے میدان میں انہوں نے اپنی الگ پہچان بنانے کی کوشش کی ہے۔

ڈی پی ایل 2025 میں شاندار کارکردگی

سارتھک رنجن کے کیریئر پر نظر رکھنے والوں کا ماننا ہے کہ گھریلو کرکٹ میں انہیں زیادہ مواقع نہیں ملے، لیکن دہلی پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) 2025 نے ان کی قسمت بدل دی۔ اس ٹورنامنٹ میں سارتھک نے اپنی زبردست بلے بازی سے سب کو متاثر کیا۔ انہوں نے 9 اننگز میں 56.12 کی شاندار اوسط اور 146.73 کے اسٹرائیک ریٹ سے مجموعی طور پر 449 رنز بنائے۔اس دوران ان کے بلے سے 21 بلند و بالا چھکے نکلے اور وہ ٹورنامنٹ کے دوسرے سب سے کامیاب بلے باز ثابت ہوئے۔ یہی نہیں، لیگ میں سنچری بنانے والے منتخب پانچ بلے بازوں میں سارتھک کا نام بھی شامل رہا۔ ان کی اسی دھماکہ خیز کارکردگی نے کے کے آر کے اسکاوٹس کی توجہ ان کی طرف مبذول کرائی۔

جدوجہد اور گھریلو کرکٹ کا سفر

پپو یادو کے بیٹے ہونے کے باوجود سارتھک رنجن کا کرکٹ کا سفر آسان نہیں رہا۔ انہوں نے سال 2016 میں دہلی کے لیے ڈیبیو کیا تھا، لیکن اس کے بعد انہیں کھیلنے کے بہت کم مواقع ملے۔ اب تک انہوں نے صرف 2 فرسٹ کلاس، 4 لسٹ اے اور 5 ٹی20 میچز کھیلے ہیں۔ سال 2024 کے بعد وہ دہلی کی مرکزی ٹیم سے باہر رہے، لیکن اب آئی پی ایل کے اس بڑے پلیٹ فارم نے ان کے لیے ایک نئی شروعات کے دروازے کھول دیے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

7 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

8 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

8 hours ago