قومی

PM Modi departed for Oman: وزیراعظم مودی ایتھوپیا سے عمان کے لیے ہوئے روانہ، وزیراعظم ابی احمد علی کا ائیرپورٹ سے خصوصی الوداع

ادیس ابابا: وزیراعظم نریندر مودی ایتھوپیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد عمان کے لیے روانہ ہو گئے۔ اس موقع پر ایک بار پھر ایتھوپیا کے وزیراعظم ڈاکٹر ابی احمد علی نے غیر معمولی خلوص کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود گاڑی چلا کر وزیراعظم مودی کو ایئرپورٹ تک پہنچایا۔

ایتھوپیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

عمان روانگی سے قبل بدھ کے روز وزیرِاعظم مودی نے ایتھوپیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ اس طرح وہ دنیا کی 18ویں پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے رہنما بن گئے۔ خطاب کے دوران وزیراعظم مودی نے کہا کہ ایتھوپیا آ کر انہیں بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’یہ شیروں کی سرزمین ہے اور مجھے یہاں اپنے گھر جیسا احساس ہو رہا ہے، کیونکہ میرا آبائی صوبہ گجرات بھی شیروں کی سرزمین کے طور پر جانا جاتا ہے۔‘‘

بھارت–ایتھوپیا کے دو ہزار سال پرانے تعلقات

وزیراعظم نے بھارت اور ایتھوپیا کے تاریخی رشتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: ’’بھارت اور ایتھوپیا آب و ہوا اور احساسات دونوں میں ایک دوسرے کے قریب ہیں۔ تقریباً دو ہزار سال قبل ہمارے آبا و اجداد نے روابط قائم کیے تھے۔ بحرہند کے پار تاجر مصالحوں اور سونے کی تجارت کرتے تھے، مگر وہ صرف اشیاء کا نہیں بلکہ خیالات اور طرزِ زندگی کا بھی تبادلہ کرتے تھے۔ ادیس اور دھولیرہ جیسے بندرگاہی شہر محض تجارتی مراکز نہیں تھے بلکہ تہذیبوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے تھے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ جدید دور میں یہ تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور 1941 میں ایتھوپیا کی آزادی کی جدوجہد میں بھارتی فوجیوں نے ایتھوپیائی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ لڑائی لڑی تھی۔ مشترکہ اجلاس سے خطاب کے اختتام پر ایتھوپیا کے ارکانِ پارلیمنٹ نے کھڑے ہو کر وزیراعظم مودی کا پرتپاک استقبال کیا اور دیر تک تالیاں بجائیں۔

ایتھوپیا کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز

اس سے قبل منگل کے روز ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد علی نے وزیراعظم مودی کو ملک کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’دی گریٹ آنر نشان آف ایتھوپیا‘ عطا کیا۔ وزیراعظم مودی یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے عالمی رہنما بنے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔

پہلا سرکاری دورہ اور باضابطہ استقبال

وزیرِاعظم مودی منگل کے روز ہی ایتھوپیا پہنچے تھے، جو ان کا پہلا سرکاری دورہ تھا۔ نیشنل پیلس میں وزیراعظم ابی احمد علی نے ان کا باضابطہ استقبال کیا، جہاں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi Responds to Sam Pitroda: پترودا کی تعریف پر وزیر اعظم مودی کا جواب، کہا- سیم بھائی کو دیوالی اور نئے سال کی مبارکباد

انٹرویو میں انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر سیم پترودا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو…

18 minutes ago

IPL 2027: ہاردک، ارشدیپ سے لے کر رشبھ پنت تک، کس کھلاڑی نے کون سی ٹیم بدلی اور کتنے میں ہوا سودا؟

آئی پی ایل 2027 کے منی آکشن سے پہلے کھلاڑیوں کی خرید و فروخت میں…

20 minutes ago

Delhi Air Pollution: زہریلی ہوا کے خلاف سڑکوں پر اترے این ایس یو آئی کارکنان، قومی صدر ونود جاکھڑ نے حکومت کو گھیرا

دہلی میں مسلسل خراب ہوتی فضائی کیفیت اور بڑھتی آلودگی کے خلاف این ایس یو…

23 minutes ago

Sam Pitroda on PM Modi: ’مودی سے میری اچھی بنتی ہے…‘ سیم پترودا نے وزیر اعظم کو رحم دل انسان قرار دیا، بولے- میرے گجراتی دوست ہیں

کانگریس لیڈر سیم پترودا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں رحم…

39 minutes ago