اسپورٹس

IPL 2025 Postponed amid India-Pakistan Tension: بی سی سی آئی کا آئی پی ایل سے متعلق بڑا فیصلہ، ہندوستان-پاکستان کے درمیان کشیدگی کے درمیان آئی پی ایل 2025 معطل

ہندوستان ار پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے بی سی سی آئی نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ آئی پی ایل 2025 کو معطل کردیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے اس کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ آپریشن سندورکے بعد پاکستان نے ہندوستان کے کئی شہروں پر ڈرون اور میزائل سے حملے کئے۔ حالانکہ ہندوستان نے پاکستان کوزبردست جواب دیتے ہوئے اس کی میزائل اورڈرون مارگرائے، لیکن اس حملے کا اثرآئی پی ایل پر دیکھنے کوملا تھا۔ سیزن کا 58واں میچ پنجاب کنگس اوردہلی کیپٹلس کے درمیان دھرمشالہ میں کھیلا جا رہا تھا، جسے بیچ میں ہی روک دیا گیا تھا۔ دھرمشالہ میں میچ منسوخ کئے جانے کے بعد سبھی کھلاڑیوں کو ٹرین کے ذریعہ دہلی لایا گیا ہے۔

آئی پی ایل 2025 کو کیا گیا معطل

قابل ذکرہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے پاکستان کے خلاف سخت فیصلے لئے ہیں۔ ہندوستان نے آپریشن سندور کے تحت پاکستان اورپاک مقبوضہ کشمیر (پی اوکے) میں 9 دہشت گردانہ ٹھکانوں پر حملے کئے، جس کے بعد سے ہی پاکستان بوکھلا گیا ہے۔ وہ ایک کے بعد ایک کئی ناپاک حرکتیں کرچکا ہے، جس کا اسے منہ توڑ جواب بھی ملا ہے۔ ایسے میں مرکزاور سبھی فرنچائزی اوراسٹیک ہولڈرسے صلاح لینے کے بعد آئی پی ایل کو معطل کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ یعنی بعد میں باقی کے میچوں کو کروایا جائے گا۔ باقی کے میچ کب اورکہاں کھیلے جائیں گے، اس پرفی الحال فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

حال ہی میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ ٹورنا منٹ میں کھیل رہے غیرملکی کھلاڑی اپنے ملک لوٹنے کی خواہش ظاہرکررہے ہیں۔ ایسے میں بی سی سی آئی اب جلد ازجلد غیرملکی کھلاڑیوں کو اپنے ملک بھیجے گی۔ واضح رہے کہ غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی فیملی بھی اس وقت ہندوستان میں ہیں۔ ایسے میں بی سی سی آئی کوئی بھی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی ہے۔ بی سی سی آئی کے ایک افسرنے لیگ کے معطل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے پی ٹی آئی کوبتایا کہ یہ اچھا نہیں لگتا کہ جب ملک جنگ میں ہے، تب کرکٹ چلتا رہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

5 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

5 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

5 hours ago