اسپورٹس

DC vs PBKS Match Stop In Dharamshala: ہند-پاک کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے دھرم شالہ کا میچ رد، اسٹیڈیم کی فلڈ لائٹس بند، آئی پی ایل چیئرمین نے کیا اعلان

پاکستان کے ذریعہ ہندوستان میں مختلف علاقوں میں حملہ کئے جانے کے بعد دھرم شالہ میں آئی پی ایل کا میچ رد کردیا گیا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان زبردست کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پنجاب کنگس اور دہلی کیپٹلس کے درمیان کھیلے جا رہے میچ کو درمیان میں ہی رد کردیا گیا ہے۔ آئی پی ایل چیئرمین ارون سنگھ دھومل نے اس کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بعد لوگوں کو دھرم شالہ اسٹیڈیم سے باہر نکالا جا رہا ہے۔ جب میچ روکا گیا، اس وقت پنجاب کنگس نے 10.1 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 122 رن بنا لئے تھے۔

اس سے پہلے دھرم شالہ اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلس اورپنجاب کے درمیان کھیلے جا رہے میچ کوروک دیا گیا تھا اوراسٹیڈیم کی سبھی فلڈ لائٹس بند کردی گئی تھیں، لیکن بعد میں میچ کورد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آپ کو بتادیں کہ دھرم شالہ میں پنجاب کنگس اور دہلی کیپٹلس کے درمیان 8:30 بجے میچ شروع ہوا تھا۔ پنجاب کنگس کے کپتان شرے یس ایئر نے ٹاس جیتا تھا اورپہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ پنجاب نے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔ دہلی کی ٹیم میں وپرج نگم کی جگہ مادھو تیواری کو شامل کیا گیا تھا۔

آپ کو بتادیں کہ پنجاب کنگس اوردہلی کیپٹلس نے ابھی تک 11-11 میچ کھیلے ہیں، لیکن پوائنٹس ٹیبل میں پنجاب آگے اور دہلی پیچھے ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان صرف 2 پوائنٹس کا فرق ہے، پنجاب اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے تو وہیں دہلی اس فرق کو ختم کرنے کی کوشش تھی، لیکن فی الحال ابھی اس میچ کو رد کردیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Hasan Mahmud Makes History: حسن محمود نے رقم کی تاریخ، ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے بنت بنگلہ دیش کے پہلے تیز گیندباز

افغانستان نے اپنے آخری چھ وکٹیں صرف 29 رنز کے اضافے پر گنوا دیں۔ افغانستان…

52 minutes ago

Saurabh Bhardwaj: حکومت سے سوال کرنا ہتک عزت نہیں، عدالت سے پرویش ورما کو جھٹکا، سوربھ بھاردواج کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ خارج

عدالت نے کہا کہ سوربھ بھاردواج کی پوسٹس اور ویڈیوز کو الگ الگ حصوں میں…

55 minutes ago

Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…

2 hours ago

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

3 hours ago

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

3 hours ago