بھارت ایکسپریس۔
IPL 2024 Points Table: آئی پی ایل 2024 کے 32ویں مقابلے میں دہلی کیپٹلس نے گجرات ٹائٹنس کو 6 وکٹ سے زبردست شکست دی۔ دہلی کی یہ اس سیزن کی دوسری جیت ہے۔ دہلی کی جیت کے ساتھ ہی اب کچھ ٹیموں پر پلے آف ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ اس جیت کے ساتھ دہلی کیپٹلس پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے مقام پرپہنچ گئی ہے۔ گجرات کے خلاف دہلی کی شاندارگیند بازی دیکھنے کو ملی تھی، جس کے سبب دہلی نے گجرات کو 17.3 اوورمیں محض 89 رنوں پر آوٹ کردیا تھا۔
نریندرمودی اسٹیڈیم میں ہوئے اس میچ میں گجرات پہلے بلے بازی کرتے ہوئے صرف 89 رنوں کے اسکورپر سمٹ گئی تھی۔ گجرات ٹائٹس کے صرف تین کھلاڑی ہی دہائی کا اعدادوشمار پارکرپائے۔ دوسری طرف ہدف کا پیچھا کرنے اتری دہلی کو کافی اچھی شروعات ملی۔ کیونکہ جیک فریجر میک گرگ نے دوسرے اوورمیں ہی ٹیم کا اسکور20 سے پار پہنچا دیا تھا۔ میک گرک بڑا شاٹ کھیلنے کے چکرمیں 10 گیندوں میں 20 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 2 چوکے اور2 چھکے بھی لگائے۔ اس درمیان مسلسل وکٹ گرنے سے دہلی بھی جدوجہد کی صورتحال میں نظرآنے لگی تھی۔ دہلی کی طرف سے اس میچ میں مکیش کمار نے 3 وکٹ، ایشانت شرما نے 2 وکٹ اسٹبس نے 2 اور خلیل-اکشرنے ایک ایک وکٹ حاصل کیا تھا۔ اس میچ میں بھلے ہی کلدیپ یادو کو کوئی وکٹ نہیں ملی ہو، لیکن انہوں نے کمال کی گیند بازی کی۔ دہلی کی جیت کے ساتھ اب پوائنٹس ٹیبل میں تبدیلی دیکھنے کوملی ہے۔
دہلی کی جیت میں چمکے یہ کھلاڑی
دہلی نے یکطرفہ انداز میں 6 وکٹ سے اس میچ کو جیتا ہے۔ پہلے گیند بازی میں مکیش کمار نے تین وکٹ لے کرگجرات ٹائٹنس کی بلے بازی کی کمرتوڑ کر رکھ دی۔ ان کے علاوہ ایشانت شرما اورڈسٹرن اسٹبس نے بھی ایک ہی اوورمیں 2 وکٹ چٹکا کرگجرات کو بیک فٹ پر بھیج دیا تھا۔ دراصل، دہلی کیپٹلس کی جیت کی بنیاد جیک فریجر میک گرگ نے رکھی۔ وہ اگر 20 رنوں کی طوفانی اننگ نہ کھیلتے تو شاید دہلی کیپٹلس پرشروعات میں ہی دباو آسکتا تھا۔ اس کے بعد ابھیشیک پوریل اورشائے ہوپ کے ذریعہ ہوئی چھکوں کی برسات نے میچ کو یکطرفہ بنا دیا تھا۔ آخرمیں کپتان رشبھ پنت ٹیم کی جیت کے ہیرو بنے، جنہوں نے 16 رن بنائے۔
بھارت ایکسپریس۔
میرٹھ کے لیساڈی گیٹ کی سہیل گارڈن کالونی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک مسلسل مہا کمبھ کی خبریں نمایاں طور پر نشر کر…
مرکزی الیکشن کمیشن نے دہلی کے الیکشن کمشنر سے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی…
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو جمعرات کی شام بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی…
فرانس نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو فروری 2025 میں پیرس میں آرٹیفیشل انٹیلی…
صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ وقف جائیدادوں کا تحفظ حکومت…