اسپورٹس

IPL 2024: جسپریت بمراہ کو 2015 میں ٹیم سے نکالنا چاہتی تھی ممبئی انڈینس؟ روہت شرما نے بنا دیا کیریئر

Jasprit Bumrah in IPL 2024: جسپریت بمراہ دنیا کے سب سے خطرناک گیند بازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کئی بار کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ بمراہ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینس کے لئے کھیلتے ہیں۔ وہ ممبئی کے سب سے اہم گیند بازوں میں سے ایک ہیں، لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا جب ممبئی انڈینس کی ٹیم منیجمنٹ بمراہ کو باہر کرنا چاہتی تھی، لیکن تب کپتان روہت شرما نے ساتھ دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، روہت شرما کے بھروسے کی وجہ بمراہ کو آگے کھیلنے کا موقع ملا اور وہ بھروسے پرکھرے اترے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، پارتھیوپٹیل نے جیوسنیما پربمراہ سے متعلق رد عمل کا اظہارکیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم منیجمنٹ کو بمراہ کا 2015 میں پرفارمنس پسند نہیں آیا تھا۔ وہ اس وقت نئے تھے۔ ٹیم منیجمنٹ بمراہ کوباہرکا راستہ دکھانا چاہتی تھی، لیکن تب روہت شرما نے بمراہ پربھروسہ جتایا تھا۔ اسی وجہ سے بمراہ کو آئندہ سیزن میں کھیلنے کا موقع ملا۔ اتنا ہی نہیں، بمراہ کو ٹیم سیزن کے درمیان میں ہی نکالنے والی تھی، لیکن روہت شرما نے بچاؤکیا تھا۔ حالانکہ اس سے متعلق روہت شرما یا بمراہ کی طرف سے کسی طرح کا باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

بمراہ نے ڈیبیو سیزن میں کھیلے تھے صرف 2 میچ

بمراہ نے آئی پی ایل 2013 میں ڈیبیو میچ کھیلا تھا۔ انہوں نے ڈیبیو میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف 3 وکٹ حاصل کئے تھے۔ بمراہ نے وراٹ کوہلی، مینک اگروال اور کرون نائرکو آؤٹ کیا تھا۔ بمراہ نے 2013 میں صرف 2 ہی میچ کھیلے۔ اس کے بعد انہوں نے 2014 میں 11 میچ کھیلے۔ بمراہ نے اس سیزن میں 5 وکٹ حاصل کئے تھے۔ اس کے بعد 2015 میں 4 میچوں میں ہی کھیلنے کا موقع ملا۔ انہوں نے اس سیزن میں تین وکٹ لئے، لیکن اس کے بعد ان کا گراف بڑھتا ہی چلا گیا۔ بمراہ نے 2016 میں 14 میچ کھیلے اور 15 وکٹ حاصل کئے۔

شاندارہے بمراہ کی کارکردگی

جسپریت بمراہ نے آئی پی ایل میں ابھی تک 120 میچ کھیلے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 145 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ بمراہ کی ایک میچ میں سب سے بہترین کارکردگی 10 رن دے کر 5 وکٹ حاصل کرنا  رہا ہے۔ انہوں نے 2022 میں 14 میچ کھیلے تھے اور 15 وکٹ حاصل کئے تھے۔ بمراہ نے 2021 کے 14  میچوں میں 21 وکٹ حاصل کئے تھے۔ وہیں 2020 میں 27 وکٹ حاصل کئے تھے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

5 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

48 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

2 hours ago