اسپورٹس

IPL 2024: آئی پی ایل 2024 کا 22 مارچ سے ہوگا آغاز، WPL کی ممکنہ تاریخ بھی آئی سامنے، شیڈول پر لوک سبھا الیکشن کا رہے گا اثر

IPL 2024 Starts On 22nd March: آئی پی ایل 2024 کی چکا چوند مارچ کے چوتھے ہفتے سے شروع ہوجائے گی۔ اس سے ٹھیک پہلے وویمن پریمیئرلیگ (ڈبلیو پی ایل) کے مقابلے شروع ہوں گے۔ ڈبلیو پی ایل کی شروعات فروری کے آخری ہفتے سے ہوسکتی ہے۔ ایک رپورٹ میں یہ جانکاری سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، ڈبلیو پی ایل کے مقابلے فروری کے آخرسے شروع ہوکرمارچ وسط تک کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد 22 مارچ سے آئی پی ایل 2024 کا آغاز ہوگا۔ ڈبلیو پی ایل کے مقابلے جہاں صرف دو مقامات پرہوں گے۔ وہیں آئی پی ایل کے میچ ایک درجن شہروں میں منعقد ہوں گے۔

وویمن پریمیئرلیگ (ڈبلیو پی ایل) کے مقابلے دہلی اوربنگلورو میں معنقد کئے جانے کی بات سامنے آرہی ہے۔ دوسری جانب، آئی پی ایل میں سبھی 10 فرنچائزی اپنے اپنے ہوم گراؤنڈ یعنی 10 میدانوں پرتومقابلے کھیلے گی ہی، اس کے علاوہ راجستھان رائلس اورپنجاب کنگس کے میچ ہوم گراؤنڈ کے علاوہ دیگردومقام پربھی ہوں گے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئی پی ایل کا اس بار کا شیڈول لوک سبھا الیکشن کودیکھتے ہوئے تیارکیا جائے گا۔

لوک سبھا الیکشن کو دیکھتے ہوئے تیارہوگا شیڈول

واضح رہے کہ اس سال مارچ سے مئی کے درمیان عام الیکشن ہونے ہیں۔ ایسے میں آئی پی ایل کے مقابلے اورالیکشن کے دوران سیکورٹی انتظامات میں توازن بنا رہے اورلاء اینڈ آرڈرمیں کسی طرح کی پریشانی نہ آئے، ان سبھی باتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے شیڈول تیارکیا جائے گا۔ قابل ذکرہے ہ سال 2009 میں عام انتخابات کے سبب آئی پی ایل کا انعقاد جنوبی افریقہ میں کیا گیا تھا۔ وہیں سال 2014 میں بھی الیکشن کی وجہ سے نصف مقابلے متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں کرانے پڑے تھے۔

انگلینڈ ٹسٹ سیریز کے بعد شروع ہوگا آئی پی ایل

25 جنوری سے ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔ یہ سیریز 11 مارچ 2024 کو ختم ہوگی۔ یعنی اس کے بعد کھلاڑیوں کو تقریباً ڈیڑھ ہفتے کا بریک ملے گا اورپھرآئی پی ایل کی دلچسپی شروع ہوگی اور کرکٹ مداح آئی پی ایل کی گہما گہمی اورچکا چوند سے لطف اندوز ہوں گے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago