اسپورٹس

Virat Kohli in IPL 2023: چنا سوامی میں خوب چلا وراٹ کوہلی کا بلّا، اپنے نام کرلیا بڑا ریکارڈ، آرسی بی نے دہلی کو ہرایا

RCB vs DC, Virat Kohli: آئی پی ایل 2023 میں وراٹ کوہلی شاندار فارم میں نظر آرہے ہیں۔ اس سیزن میں دہلی کیپٹلس کے خلاف انہوں نے تیسری نصف سنچری لگائی ہے۔ حالانکہ وہ اس اننگ کو مزید آگے نہیں بڑھا پائے۔ ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرس بنگلورو (آرسی بی) ٹیم کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے شاندار شروعات کی اور اپنی طوفانی بلے بازی سے فینس کا دل جیت لیا۔ واضح رہے کہ میچوں میں یہ ان کی تیسری نصف سنچری تھی۔ س سے پہلے 2016 میں انہوں نے 4 میچوں میں تین نصف سنچری لگائی تھی۔ آرسی بی نے دہلی کے خلاف 6 وکٹ پر 174 رن بنائے۔

کوہلی کی نصف سنچری پر انوشکا شرما کا ردعمل

سوشل میڈیا پر وراٹ کوہلی کی بیوی انوشکا شرما کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ کنگ کوہلی کی نصف سنچری کے بعد خوشی سے جھومتی ہوئی نظرآئیں۔ کوہلی نے ٹورنا منٹ میں 4 میچوں میں 214 رن بنائے ہیں اور آئی پی ایل 2023 اورینج کیپ کی دوڑ میں دوسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ سابق ہندوستانی کپتان نے روہت رما کی ممبئی انڈینس کے خلاف آرسی بی کی جیت میں 49 گیندوں میں شاندار 82 رن بناکر ٹورنا منٹ کی شروعات کی۔ اس کے بعد انہوں نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف 18 گیندوں پر 21 رن بنائے۔ اس سے پہلے کے ایل راہل کی قیادت والی لکھنؤ سپرجائنٹس کے خلاف 61 رنوں کی اننگ کھیلی۔

آرسی بی نے دہلی کو 23 رنوں سے ہرایا

رائل چیلنجرس بنگلورو نے ہوم گراؤنڈ پر ایک مقابلے میں دہلی کیپٹلس کو 23 رنوں سے ہرا دیا۔ دہلی کو 175 رنوں کا ہدف ملا تھا، لیکن ڈیوڈ وارنر کی قیادت والی ٹیم 20 اوور میں 9 وکٹ پر 151 رن ہی بنا پائی۔ آرسی بی کی جیت کے ہیرو ڈیبیو کرنے والے وجے کمار ویشاک رہے۔ انہوں نے 3 وکٹ حاصل کئے۔ یہ دہلی کیپٹلس کی مسلسل پانچویں شکست ہے۔ دہلی کی طرف سے منیش پانڈے نے نصف سنچری لگائی، لیکن ان کی نصف سنچری بھی ٹیم کی ہار کو نہیں ٹال پائی۔ آرسی بی کی طرف سے وراٹ کوہلی نے بھی 50 رنوں کی اننگ کھیلی۔ یہ آرسی بی کی چوتھے میچ میں دوسری جیت ہے۔

دہلی کیپٹلس کی شروعات بے حد خراب رہی

آرسی بی کے 175 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری دہلی کیپٹلس کی شروعات بے حد خراب رہی۔ پرتھوی شا کو پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ہی انوج راوت نے رن آؤٹ کردیا۔  پرتھوی شا کے آؤٹ ہونے کے بعد دہلی کی بلے بازی لڑکھڑا گئی۔ اگلے ہی اوور میں مچیل مارش بڑا شاٹ کھیلنے کے چکر میں وراٹ کوہلی کو کیچ تھما بیٹھے۔ وہ کھاتہ تک نہیں کھول پائے۔ پاورپلے کے پہلے 6 اوور ختم ہوتے ہوتے یش دھل اور کپتان ڈیوڈ وارنر بھی آؤٹ ہوگئے۔ دہلی کیپٹلس نے پاور پلے میں 4 وکٹ کے نقصان پر 32 رن بنائے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

11 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago