اسپورٹس

IPL 2023: آئی پی ایل 2023 ہوگا بالکل منفرد، ہوں گی یہ 5 بڑی تبدیلیاں، ’12واں کھلاڑی’ کھیل کا رخ ہی پلٹ دے گا

آئی پی ایل 2023 کا آغاز چنئی سپرکنگس اور دفاعی چمپئن گجرات ٹائٹنس کے درمیان مقابلے سے ہوگی۔ اس میچ کو لے کر فینس کو جتنا جوش ہے، اس سے زیادہ دلچسپ اس بار آئی پی ایل میں تبدیل ہوئے ضوابط کو لے کر ہوگا۔ اس بار آئی پی ایل میں 5 ایسی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی، جو کھیل کو پوری طرح بدل دیں گے۔ اس سے لیگ کی دلچسپی پہلے کے مقابلے کافی بڑھ جائے گی۔ آئیے آپ کو ان 5 تبدیلیوں کے بارے میں بتاتے ہیں، جو آئی پی ایل کے 16 ویں سیزن کو گزشتہ ٹورنا منٹ سے الگ بنائیں گے۔

آئی پی ایل 2023 کی پلیئنگ الیون کنڈیشن میں جو سب سے بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ وہ ہے امپیکٹ پلیئرضابطہ۔ جیسا کہ نام سے ہی لگ رہا ہے کہ یہ ضابطہ ایسے کھلاڑی کو لے کر ہے، جو میچ میں امپیکٹ یعنی اثر ڈالنے کا دم رکھتا ہے۔ آخر کس ضابطے کے تحت کون سا کھلاڑی امپیکٹ پلیئر کے طور پر میدان میں اترسکے گا۔ ٹیمیں کیسے اس کا استعمال کرپائیں گی۔ آئیے یہ جانتے ہیں۔

امپیکٹ پلیئرضابطہ کھیل کا رخ بدل دے گا

آئی پی ایل کے 16ویں سیزن میں پہلی بار امپیکٹ پلیئر ضابطہ نافذ ہوگا۔ یہ ایسا سبسی ٹیوٹ کھلاڑی ہوگا، جو گیند بازی کے ساتھ ساتھ بلے بازی بھی کرسکے گا۔ یہ فٹبال باسکیٹ بال میں ٹیکٹیکل سبسی ٹیوٹ جیسے ہی کام کرے گا۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ یہ کام کیسے کرے گا؟ ٹاس کے وقت ہی ٹیموں کو پلیئنگ الیون کے ساتھ اپنے 4 سبسی ٹیوٹ کھلاڑی کے نام دینے ہوں گے۔ ان 4 میں سے کسی ایک کو ہی ٹیم امپیکٹ پلیئر کے طور پر استعمال کرپائے گی۔

کیسے امپیکٹ پلیئر کا استعمال ہوگا؟

اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا امپیکٹ پلیئر کو میچ میں ٹیم کبھی بھی استعمال کرپائے گی؟ تو اس کے کئی متبادل ہیں۔ کپتان ٹیم کے امپیکٹ پلیئرکو اننگ کی شروعات سے پہلے لاسکتا ہے۔ دوسرا ایک اوور کے ختم ہونے کے بعد تیسرا وکٹ گرنے پر یا بلے باز کے ریٹائرہونے پر۔ حالانکہ گیند بازی کرنے والی ٹیم اگر اوور کے دوران وکٹ گرنے یا بلے باز کے ریٹائرہونے کی صورت میں امپیکٹ پلیئر اتارتی ہے، تو امپیکٹ پلیئر کو اوور کی باقی بچی گیند پھینکنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

35 minutes ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

51 minutes ago