ایشیا کپ2023 میں بھارت اور پاکستان کےمابین آج دوسرا مقابلہ ہورہا تھا جس میں بھارت پہلے بلے بازی کرررہا تھا لیکن بارش نے ایک بار پھر میچ پر پانی پھیر دیا ہے اور اخیر کار مقابلے کو مکمل طور پر آج کیلئے رد کرنا پڑا ہے۔ گراونڈ امپائر نے فیلڈ کا دوسری بار معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ فیلڈ پر پانی اور وقت کافی نکلنے کے ساتھ ہی اوور میں تخفیف کے باجود مقابلے کا کوئی اصولی راستہ نہیں نکل پارہا ہے، لیکن ہمارے پاس ریزرو ڈے ہے۔ ہم کل واپس آئیں گے اور یہ بھارت کے ساتھ 24.1 اوورز سے شروع ہونے والا 50 اوور کا مکمل کھیل ہوگا۔ میچ مقامی وقت کے مطابق 15:00 بجے دوبارہ شروع ہوگا۔
مسلسل بارش اور خراب آؤٹ فیلڈ کے باعث پاک بھارت میچ کو ریزرو ڈے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اب یہ زبردست میچ کل کھیلا جائے گا۔ میچ کل سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کل 50 اوورز کا مکمل میچ کھیلا جائے گا۔ یعنی ٹیم انڈیا 24.1 اوور سے آگے کھیلے گی۔ بارش آنے تک 24.1 اوورز کھیلے جا چکے تھے۔ اس دوران ٹیم انڈیا نے 2 وکٹ کے نقصان پر 147 رن بنائے۔ کے ایل راہل 17 اوروراٹ کوہلی 08 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اس سے قبل روہت شرما 56 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور شبمن گل 58 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ روہت کو شاداب خان نے آؤٹ کیا جبکہ گل کو شاہین آفریدی نے پویلین بھیجا۔
واضح رہے کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان میچ کاجنون غضب کا ہوتا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل نے ٹیم انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کو بارش خراب نہ کردے، اس کیلئے پہلے سے ہی پوری تیاری کر رکھی تھی ۔ یہ میچ 10 ستمبر بروز اتوار کو شیڈول تھا اور ایک دن بعد یعنی 11 تاریخ کو اسے ریزرو کے طور پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔ ایسا کرنے کی وجہ شائقین کی ڈیمانڈ تھی اور بڑی ٹیم کو بھی پورا موقع دینا تھا۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان گروپ میچ بارش کے باعث مکمل نہیں ہو سکا تھا۔
ایسے میں سپر 4 میچ میں بارش کے امکان کے بعد اسے ریزرو ڈے پر بھی کھیلنے کے انتظامات کئے گئے تھے۔ ایک دن اس لئے رکھا گیا تھا کہ پاکستان کے خلاف میچ برباد ہونے کی صورت میں ہندوستان کو زیادہ نقصان نہ ہو۔ اگر میچ پہلے دن بارش کی نذر ہوا تو دوسرے دن اس کی تلافی ہوجائے گی۔ ہندوستان کے لیے فائنل میں پہنچنے کیلئے یہ میچ ضروری ہے۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو اسے پاکستان کے ساتھ 1-1 پوائنٹ شیئر کرنا ہوگا ۔ایسے میں اب یہ مقابلہ کل پھر سے وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے آج ختم ہوا ہے اور کل بھی مقابلہ بارش کی وجہ سے رد ہوتا ہے تو پھر ٹیم انڈیا کو بڑا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…