ایف آئی ایچ خواتین جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 2025 کے لیے بھارت کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں 18 بنیادی اور 2 متبادل کھلاڑیاں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 25 نومبر سے 13 دسمبر تک چلی کے شہر سینٹیاگو میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم کی قیادت جیوتی سنگھ کو سونپی گئی ہے، جبکہ نِدھی اور اینگل ہرش رانی منج گول کیپنگ کی ذمہ داری نبھائیں گی۔ ٹیم کا مقصد عالمی سطح پر اپنی کارکردگی کو پرکھنا اور ایک مضبوط تاثر قائم کرنا ہے۔
بھارت کو پول سی میں رکھا گیا ہے، جہاں اس کا مقابلہ جرمنی، آئرلینڈ اور نامیبیا سے ہوگا۔ بھارت اپنا پہلا میچ یکم دسمبر کو نامیبیا کے خلاف کھیلے گا، اس کے بعد 3 دسمبر کو جرمنی اور 5 دسمبر کو آئرلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔ ہر گروپ سے سرِفہرست ٹیمیں 7 سے 13 دسمبر کے درمیان ہونے والے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔
بھارتی خواتین ویمنز ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ تشار کھانڈکر نے ٹیم کے انتخاب پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”میں ٹیم کے کھیل کے انداز سے بہت خوش ہوں۔ ہاکی میں نظم و ضبط میرا بنیادی اصول ہے اور ٹیم بناتے وقت میں نے اسی کو ترجیح دی ہے۔ کھلاڑیوں نے سخت تربیت حاصل کی ہے اور اپنے کھیل میں نمایاں بہتری دکھائی ہے“۔
انہوں نے مزید کہا کہ ”ہم نے دفاعی حکمتِ عملی اور مخالف ٹیم کے گول زون میں فائنشنگ پر خصوصی توجہ دی ہے۔ گزشتہ چند مہینوں میں لڑکیوں نے کھیل میں پختگی اور اعتماد پیدا کیا ہے۔ ہم سب چلی جانے کے لیے پرجوش ہیں اور کھلاڑیاں عالمی کپ میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں“۔
ایف آئی ایچ خواتین جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 2025 کے لیے بھارتی اسکواڈ:
گول کیپرز: نِدھی، اینگل ہرشا رانی منج
ڈیفینڈر: منیشا، لالتھن لوالانگی، ساکشی شکلا، پوجا ساہو، نندنی
مڈفیلڈرز: ساکشی رانا، اشیکا، سنیتا ٹوپو، جیوتی سنگھ، خیدیم شلےا یما چانو، بِنِما دھن
فارورڈز: سونم، پورنیما یادو، کنیکا سِواچ، حنا بانو، سکھبیر کور
متبادل کھلاڑیاں: پرینکا یادو، پاروتی ٹوپنو
بھارت ایکسپریس اردو
آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ توانائی کی درآمد پر انحصار کرنے والے…
ابھیجیت دیپکے نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے اور…
ووٹ چوری کے الزامات اور ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے…
بے موسم بارش نے جہاں ایک طرف کسانوں کی تشویش بڑھا دی ہے، وہیں دوسری…
سی جے پی کے لیڈر ابھجیت دیپکے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا…
پنجاب کے ایک کسان خاندان سے تعلق رکھنے والی ہرجندر کور نے مشکلات کے باوجود…