اسپورٹس

Indian Squad Announced for ODI Series: نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان، ائیر کی واپسی، گِل سنبھالیں گے قیادت

ممبئی: بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت شبمن گل کریں گے۔ اسپلین انجری سے صحتیاب ہو کر وجے ہزارے ٹرافی میں 6 جنوری کو کھیلنے جا رہے شریس ائیر نیوزی لینڈ کے خلاف اس سیریز میں ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ حالانکہ، انہیں اس کے لیے سینٹر آف ایکسیلینس (سی او ای) سے فٹنس کلیئرنس حاصل کرنا ہوگی۔ شریس ائیر کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

تین ون ڈے میچوں کی ہوگی سیریز

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 11 سے 18 جنوری کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا میچ وڈودرا میں ہوگا، جس کے بعد 14 جنوری کو راجکوٹ میں دوسرا مقابلہ کھیلا جائے گا۔ سیریز کا آخری میچ 18 جنوری کو اندور میں منعقد ہوگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں 21 سے 31 جنوری کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلیں گی۔

شبمن گل گردن کی چوٹ سے صحتیاب

شبمن گل گردن کی چوٹ سے مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں اور اسی وجہ سے وہ ٹیم کی قیادت کرتے نظر آئیں گے۔ ٹیم کو وراٹ کوہلی اور روہت شرما جیسے سینئر کھلاڑیوں کے تجربے کا بھی فائدہ ملے گا۔ حالانکہ، ورک لوڈ مینجمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے جسپریت بمراہ کو اس ون ڈے سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے۔

یشسوی جیسوال کو بھی دیا گیا موقع

بھارتی ٹیم کے پاس رویندر جڈیجہ کی صورت میں ایک تجربہ کار آل راؤنڈر موجود ہوگا، جبکہ کلدیپ یادو اسپن بولنگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ تیز گیندبازی میں ٹیم کو محمد سراج سے خاصی امیدیں ہوں گی، جبکہ ہرشِت رانا بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ نوجوان بلے باز یشسوی جیسوال کو بھی ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔

سنجو ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے رشبھ پنت اور کے ایل راہل کو وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ حالانکہ سنجو سیمسن ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ اس کے علاوہ تیز گیندباز محمد شامی ایک بار پھر ٹیم میں شامل نہیں ہو سکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے بھارتی ٹیم:

شبمن گل (کپتان)، روہت شرما، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، شریس ائیر (نائب کپتان)، واشنگٹن سندر، رویندر جڈیجہ، محمد سراج، ہرشِت رانا، پرسدھ کرشنا، کلدیپ یادو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، نیتیش کمار ریڈی، ارشدیپ سنگھ اور یشسوی جیسوال۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Indian Shooter Asian Games Gold Medal: راہی سرنوبت: این سی سی سے آغاز، عالمی سطح پر کی تاریخ رقم، ہندوستان کی بنیں گولڈن گرل

36ویں سالگرہ پر ہندوستان کی اسٹار نشانے باز کی متاثر کن کہانی، کامن ویلتھ گیمز،…

3 hours ago

Cuba US Sanctions: کیوبا کے حق میں بھارت کا اہم موقف، امریکی پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کی حمایت میں 130 ممالک نےدیا  ووٹ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کی اقتصادی اور تجارتی پابندیاں ختم کرنے کی…

4 hours ago

Diljit Dosanjh Concert: دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کے لیے دہلی میٹرو کی خصوصی تیاری، 30 اکتوبر کو رات 12 بجے تک چلیں گی ٹرینیں

جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ’اورا انڈیا ٹور 2026‘ کے دوران 70 ہزار سے زائد…

4 hours ago

Saharanpur Lighting: سہارنپور میں آسمانی بجلی گرنے سے مسجد کے مینار کا گنبد تباہ، جل گئے کئی الیکٹرانک آلات

اتر پردیش کے گنگوہ علاقے کے گاؤں گجران میں واقع مسجد پر آسمانی بجلی گرنے…

6 hours ago