انڈیا اور افغانستان کے درمیان کھیلا گیا میچ دو سپر اوور والا پہلا انٹرنیشنل میچ بن گیا۔
بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ برابر ہوگیا۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے تھے۔ جواب میں افغانستان نے بھی مقررہ اوورز میں 212 رنز بنائے۔ میچ برابر ہونے کی صورت میں سوپر اوور کھیلا گیا۔سپر اوور میں پہلے کھیلتے ہوئے افغانستان نے 16 رنز بنائے۔ افغانستان نے آخری گیند پر تین رنز لیے،اس کے بعد بھارت نے بھی صرف 16 رنز بنائے اور سپر اوور بھی ٹائی ہوگیا۔ اس کے بعد دوسرا سوپر اوور کھیلا گیا۔
دوسرے سپر اوور میں بھارت نے صرف 11 رنز پر اپنے دونوں وکٹ گنوا دیے۔ بھارتی ٹیم پوری 6 گیندیں بھی نہ کھیل سکی۔ اورافغانستان کو جیت کے لیے 6 گیندوں میں 12 رنز کا ہدف ملا۔ وہیں افغانستان پہلی گیند پر ہی محمد نبی کا وکٹ گنوا کردباو کا شکار ہوگیا۔روی بشنوئی نے پہلی گیند پر ہی رنکو سنگھ کے ہاتھوں کیچ آوٹ کردیا۔وہیں دوسرے گیند پر ایک رن دیا جبکہ تیسری گیند پر ایک اور وکٹ گرادیا ،یعن گرباز بھی آوٹ ہوگئے۔اس طرح ٹیم انڈیا نے دوسرا سوپر اوور جیت کر میچ پر قبضہ جما لیا۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…