اسپورٹس

Asian Games 2023: ایشین گیمز 2023 میں بھارت نے ایک اور گولڈ جیتا، شوٹنگ ٹیم نے لہرایا ترنگا

Asian Games 2023: ایشین گیمز 2023 چین کے شہر ہانگ زو میں منعقد ہو رہے ہیں۔ اتوار کوگیمز کے آٹھویں دن ہندوستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم انڈیا کو گولڈ کے ساتھ سلورکا تمغہ بھی ملا۔ بھارتی شوٹر۔ چنائی، پرتھوی راج ٹونڈ من اور زوراور سنگھ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ  میڈل  جیتا۔ خواتین کی ٹیم نے سلور کا میڈل جیتا۔ ہندوستان کو گولف میں سلور کا تمغہ بھی ملا ہے۔
ہندوستان نے شوٹنگ میں 7 واں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ کی چنائی، پرتھوی راج اور زوراورتینوں کی تکڑی نے مردوں کی ٹیم ٹریپ شوٹنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستانی نشانے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیتا۔ خواتین کی ٹیم نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔ راجیشوری کماری، منیشا کیر اور پریتی راجک نے خواتین کی ٹیم ٹریپ شوٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ اس طرح ہندوستان نے کل 41 تمغے جیتے ہیں۔ جن میں 11 گولڈ میڈل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ایشوریہ تومر، رودرنکش پاٹل اور دیویانش پنوار نے 10 میٹر ایئر رائفل ٹیم ایونٹ میں ہندوستان کے لیے طلائی تمغہ جیتا تھا۔ منو بھاکر، ایشا سنگھ، تال سنگوان نے 25 میٹر پسٹل ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا۔ سیفٹ کور سمرا نے خواتین کی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشنز میں گولڈ کا تمغہ جیتا۔ ارجن چیمہ، سربجوت سنگھ اور شیو ناروال نے بھی شوٹنگ میں گولڈ کا تمغہ جیتا۔ اس تینوں نے مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ایشین گیمز 2023 کا آٹھویں دن اب تک ہندوستان کے لیے اچھا رہا ہے۔ ہندوستان نے اتوار  یعنی  ابھی تک تین تمغے جیتے تھے۔ ادیتی اشوک نے پہلا تمغہ جیتا۔ گولف کھلاڑی ادیتی سے سونے کی امید تھی۔ لیکن وہ صرف سلور کا تمغہ جیت سکی۔ اس کے بعد خواتین کی ٹیم نے شوٹنگ میں سلور کا تمغہ جیتا اور اس کے بعد مردوں کی ٹیم نے شوٹنگ میں گولڈ کا تمغہ جیتا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Parlay Missile Successful Test: پرلے میزائل کا کامیاب تجربہ، دورانِ پرواز راستہ بدلنے کی صلاحیت نے بڑھائی اہمیت

ڈی آر ڈی او کے تیار کردہ پرلے میزائل کا اڈیشہ کے چندی پور میں…

21 minutes ago

Netan Yahu Crisis: اسرائیل میں نیتن یاہو کی کرسی پر خطرہ؟ عرب جماعتیں گادی آئزنکوٹ کی حمایت کے لیے تیار، لیکن رکھی بڑی شرط

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

3 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

3 hours ago

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

3 hours ago