پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی نے بڑا جھٹکا دیا۔
ایشیا کپ 2025 ٹرافی تنازعہ کے بعد آئی پی ایل گورننگ کاؤنسل کے چیئرمین ارون دھومل نے ہندوستان-پاکستان میچ سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہندوستان-پاکستان کے درمیان دوطرفہ سیریزنہیں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے واضح طورپرکہا ہے کہ بی سی سی آئی کے لئے ملک سب سے پہلے ہے، کرکٹ اس کے بعد۔
ارون دھومل نے نیوزایجنسی آئی این ایس سے بات چیت میں، “حکومت کا فیصلہ ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہندوستان دوطرفہ سیریزنہیں کھیلے گا۔ ہم اس فیصلے کا استقبال کرتے ہیں۔ حکومت کا جورخ ہوگا، بی سی سی آئی کا بھی وہی رخ ہوگا۔ بی سی سی آئی کے لئے ملک سب سے پہلے ہے، کرکٹ اس کے بعد ہے۔”
انہوں نے مزید کہا، “میں مانتا ہوں کہ ہندوستان-پاکستان میچ کوزیادہ ترجیح دی گئی ہے۔ اب پہلے جیسے مقابلے نہیں رہے ہیں۔ اگرکسی بھی ہندوستانی سے پوچھیں کہ 24 پاکستانی کھلاڑیوں کے نام بتائیے، توشاید انہیں یاد بھی نہیں ہوگا۔ جب ہم پاکستان کی بات کرتے ہیں توابھی بھی لوگوں کے ذہن میں وسیم اکرم، وقاریونس اورشعیب اخترجیسے کھلاڑیوں کا نام آتا ہے، لیکن اب ایسے کھلاڑی نہیں ہیں۔ میں مانتا ہوں کہ انگلینڈ، نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا جیسے ممالک کے ساتھ ہمارا زیادہ بہترمقابلہ ہوتا ہے۔ پاکستان ہمارا پڑوسی ملک ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان رشتوں میں کشیدگی کے سبب ہندوستان-پاکستان میچ کوزیادہ ترجیح دی جاتی ہے۔ ہم یقینی طور پر دنیا کی بہترین ٹیم کو ہرانے کے قابل ہیں۔”
آئی پی ایل گورننگ کونسل کے چیئرمین نے پاکستانی کھلاڑیوں کے برتاؤسے متعلق کہا، “کئی چیزایسی ہوئیں، جونہیں ہونی چاہئے تھی، لیکن اب جوہوگیا، اس کی ہمیں بات نہیں کرنی چاہئے۔ ہندوستانی ٹیم نے جوشاندارکارکردگی پیش کی، اس کے لئے ہم ایک بارپھران کو مبارکباد دیتے ہیں۔”
انہوں نے ہندوستانی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا، “بلندی تک پہنچنا بہت آسان ہوتا ہے، لیکن اس مقام پربنے رہنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ہندوستان نمبر ایک ٹیم ہے، جس طرح سے ٹیم انڈیا نے پورے ٹورنا منٹ میں شاندار کارکردگی کرتے ہوئے سبھی میچ جیتے، اس کے لئے میں ہندوستانی ٹیم کوبہت مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ کپتان سوریہ کماریادواورٹیم کے سبھی اراکین کومبارکباد، جنہوں نے دکھایا کہ وہ دنیا کی بہترین ٹیم ہے۔”
بھارت ایکسپریس اردو-
امریکا نے جمعرات کو ایک بڑا اور چونکا دینے والا فیصلہ کرتے ہوئے انفوسس، ٹی…
ماں بننے کے بعد کترینہ کیف کے وزن کو لے کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ،…
نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…
میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…