اسپورٹس

India vs south Africa: رشبھ پنت کے ساتھ کولکاتا ٹیسٹ میں کھیلیں گے جوریل ، اس کھلاڑی کو بیٹھنا پڑ سکتا ہے باہر

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان 14 نومبر سے پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہونے جا رہا ہے۔ بھارتی مرد کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ رائن ٹین ڈوشیٹ نے تصدیق کی ہے کہ دھرو جوریل ایڈن گارڈنز میں رشبھ پنت کے ساتھ پلیئنگ الیون میں شامل ہوں گے۔

ٹین ڈوشیٹ کی پریس کانفرنس

ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 125، 44 اور ناٹ آؤٹ 6 رنز بنانے والے وکٹ کیپر بلے باز دھرو جوریل نے گزشتہ ہفتے بنگلورو کے بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس میں جنوبی افریقہ اے کے خلاف بھارت اے کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھائی تھی، انہوں نے ناٹ آؤٹ 132 اور ناٹ آؤٹ 127 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ ٹین ڈوشیٹ نے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے کہا، ’’مجھے نہیں لگتا کہ آپ انہیں (دھرو جوریل) اس ٹیسٹ سے باہر رکھ سکتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ آپ صرف 11 کھلاڑی ہی منتخب کر سکتے ہیں، اس لیے کسی دوسرے کھلاڑی کو باہر بیٹھنا پڑے گا۔‘‘

ٹیم کی حکمتِ عملی میں بڑا بدلاؤ

انہوں نے کہا، ’’مجھے لگتا ہے کہ ہمیں ٹیم کے کمبی نیشن کا اچھا اندازہ ہے۔ پچھلے چھ ماہ میں دھرو نے جس طرح کی کارکردگی دکھائی ہے، اسے دیکھتے ہوئے ان کا اس ہفتے کھیلنا طے ہے۔ انہوں نے بنگلورو میں مسلسل دو سنچریاں اسکور کی ہیں۔ مجھے حیرت ہوگی اگر آپ اس ہفتے دھرو اور رشبھ کو ایک ساتھ میدان میں نہ دیکھیں۔‘‘

ٹین ڈوشیٹ نے مزید کہا کہ چونکہ جوریل کا کھیلنا طے ہے، اس لیے بیٹنگ آل راؤنڈر نیتیش کمار ریڈی پہلے میچ میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا، ’’سب سے اہم بات میچ جیتنے کے لیے حکمتِ عملی تیار کرنا ہے، اور اگر کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع ملیں تو یہ اچھی بات ہے۔ نیتیش کے معاملے میں ہمارا رویہ نہیں بدلا۔ انہیں آسٹریلیا میں زیادہ کھیلنے کے مواقع نہیں ملے۔ لیکن سیریز کی اہمیت اور حالات کو دیکھتے ہوئے، امکان ہے کہ وہ اس ہفتے ہونے والے ٹیسٹ میچ سے باہر رہیں گے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

2 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

2 hours ago