میٹ ہنری اور ولیم اورک کی مہلک گیند بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے بنگلورو میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کو صرف 46 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ یہ ہندوستان کا گھریلو سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم اسکور ہے۔ ٹیم انڈیا کے لیے رشبھ پنت نے سب سے زیادہ 20 رنز بنائے۔میٹ ہنری کی 5 اور ولیم اورک کی 4 وکٹوں کے سامنے ہندوستانی بلے بازوں پوری طرح سرینڈر کرتے نظرآئے۔ نیوزی لینڈ کی مہلک بولنگ کے سامنے بھارت کے 5 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ اس ٹیسٹ کا پہلا دن بارش میں بہہ گیا۔ اس کے بعد بھی آج کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو مکمل طور پر غلط ثابت ہوا۔
کوہلی-روہت، سرفراز-راہل، پنت-جڈیجہ-اشون سبھی ناکام
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے آئی ٹیم انڈیا کی شروعات کافی خراب رہی۔ کپتان روہت شرما 9 کے مجموعی سکور پر بولڈ ہو گئے۔ روہت کو ٹم ساؤدی نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ولیم اورک نے ویراٹ کوہلی کو صفر پر پویلین واپس بھیج دیا۔ پھر ہنری نے سرفراز خان کو باہر کا راستہ دکھا دیا۔ سرفراز بھی کھاتہ نہیں کھول سکے۔10رن پر تین وکٹ گرنے کے بعد، سبھی کو یشسوی جیسوال اور رشبھ پنت سے امیدیں تھیں۔ لیکن یہ دونوں کیوی گیند بازوں کے سامنے زیادہ دیر نہیں ٹھہر سکے۔ دونوں کے درمیان 21 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی لیکن اورک نے 31 کے مجموعی سکور پر جیسوال کو آؤٹ کر دیا۔ وہ ایک چوکے کی مدد سے صرف 13 رنز بنا سکے۔
جیسوال کے آؤٹ ہونے کے بعد کے ایل راہل کریز پر آئے۔ لیکن راہل بھی بغیر کھاتہ کھولے چھ گیندیں کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد رویندر جڈیجہ اور روی چندرن اشون بھی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد جسپریت بمراہ ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔بھارت نے صرف 40 رنز پر 9 وکٹ گنوا دیے تھے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم انڈیا کا آج دوسرا سب سے کم اسکور ہوگا، لیکن محمد سراج اور کلدیپ یادو نے کچھ دیر تک کیوی گیند بازوں کا سامنا کیا، لیکن یہ دونوں صرف 6 رن جوڑ سکے۔ اس طرح ٹیم انڈیا 46 رن پر سمٹ گئی۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…