اسپورٹس

India vs England Test Series: لیڈس ٹسٹ سے پہلے ٹیم انڈیا کو جھٹکا، زخمی ہوا یہ اہم کھلاڑی، ٹیم انڈیا کو ہوسکتا ہے بڑا نقصان

ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز کی شروعات 20 جون سے ہیڈنگلے، لیڈس میں ہونے جا رہی ہے۔ اس اہم مقابلے سے پہلے ہی ٹیم انڈیا کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک ایسا بلے باز، جواس دورے پرشاندار فارم میں تھا اور جس نے پریکٹس میچوں میں 259 رن بناکر سب کی توجہ اپنی طرف مرکوز کی تھی، اب زخمی ہوگیا ہے۔ یہ کھلاڑی کوئی اور نہیں بلکہ کرون نائر ہیں، جنہیں 8 سال بعد ٹیم انڈیا میں واپسی کا موقع ملا تھا۔ رپورٹس کے مطابق، کرون نائر کی پسلیوں میں گیند لگنے سے چوٹ آئی ہے۔

کرون نائرہوئے زخمی، ٹیم انڈیا کے لئے بڑا جھٹکا

پہلے ٹسٹ سے پہلے کرون نائر نیٹس میں پریکٹس کررہے تھے۔ اس دوران پرسدھ کرشنا کی ایک گیند ان کی پسلی پر جاکر لگی۔ یہ گیند ان کے بلے سے مس ہوگئی اور سیدھا جاکر ان کی پسلیوں پرلگ گئی۔ اس سے انہیں چوٹ لگی ہے اور اب ان کی فراہمی سے متعلق خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ کیا وہ انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹسٹ کھیل پائیں گے؟ فی الحال کرون نائر کی چوٹ پربی سی سی آئی کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان نہیں آیا ہے اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ وہ لیڈس ٹسٹ تک فٹ ہوپائیں گے یا نہیں۔ اگران کی چوٹ گہری ہوئی تو نہ صرف ان کے لئے بلکہ ٹیم کے لئے بھی بڑی پریشانی کی بات ہوسکتی ہے۔

کرون نائر نے سفید جرسی میں ہندوستانی ٹیم کے لئے گزشتہ ٹسٹ سال 2017 میں کھیلا تھا۔ اس کے بعد سے انہیں ٹیم میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا تھا، لیکن اس بار انہیں ہندوستانی ٹیم کے انگلینڈ دورے کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف دو پریکٹس میچوں کی تین اننگوں میں 259 رن بنائے تھے۔ یہی نہیں، وہ اس دورے پر اب تک ڈبل سنچری لگانے والے واحد ہندوستانی کھلاڑی بن چکے ہیں۔

کرون نائر کی جگہ پرکس کھلاڑی کو ملے گا موقع؟

کرون نائر کی فٹنس اگرٹھیک نہیں ہوتی ہے، تو ہندوستانی ٹیم کو ان کی جگہ کسی اور بلے باز کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنا ہوگا۔ اس صورتحال میں ابھمنیو ایشورن کا نام سامنے آرہا ہے، جو لمبے وقت سے انڈیا اے ٹیم اور گھریلو کرکٹ میں مسلسل اچھی کارکردگی کرتے آئے ہیں۔ حالانکہ ہندوستانی ٹیم منیجمنٹ کو یہ فیصلہ ٹسٹ کی صبح یا ٹاس سے پہلے لینا ہوگا۔ کرون نائر جیسے اِن-فارم بلے باز کا چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہونا ٹیم کے مڈل آرڈر بیلنس کو متاثرکرسکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔ 

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

3 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

4 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

4 hours ago