اسپورٹس

Sarfaraz Khan Run Out: سرفراز خان کے رن آؤٹ ہونے پر رویندرجڈیجہ سے کہاں ہوئی غلطی؟ آل راؤنڈر نے مانگی معافی

Anil Kumble on Sarfaraz Khan Run Out: ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریزکا تیسرا میچ راج کوٹ میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں اسٹار نوجوان بلے بازسرفرازخان نے ہندوستان کی جانب سے دھوم مچاتے ہوئے ڈیبیو کیا۔ انہوں نے اپنے پہلے ٹسٹ کی پہلی اننگ میں 62 رنوں کی تیزنصف سنچری اننگ کھیلی۔ تاہم اس میچ میں سرفرازانتہائی بدقسمت رہے اوررویندرجڈیجہ کی غلط کال کی وجہ سے رن آؤٹ ہوئے۔ سرفراز خان کے اس رن آؤٹ سے متعلق کافی بحث ہو رہی ہے۔ اب اس معاملے پر سابق ہندوستانی اسپنر انل کمبلے نے اپنا بیان دیتے ہوئے بتایا کہ رویندرجڈیجہ نے یہ غلطی کیسے کی۔

رویندرجڈیجہ نے اتنی بڑی غلطی کیسے کی؟
ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان اور تجربہ کار اسپن گیند باز انل کمبلے نے سرفراز خان رن آؤٹ معاملے پر بات کرتے ہوئے جیوسنیما پرکہا کہ ‘سرفراز اورجڈیجہ کی شراکت میں سرفرازکا ہی دبدبہ تھا۔ اس وقت جڈیجہ ایک گھیرے میں آگئے تھے اورآسانی سے رن نہیں بنا پا رہے تھے۔ ایسی صورتحال میں بعض اوقات ایسی ذہنیت پیدا ہوجاتی ہے، جہاں آپ فیصلے لینے میں واضح نہیں ہوتے۔ میرے مطابق یہی وجہ تھی کہ جڈیجہ کو بلانے میں غلطی ہوئی تھی۔

رویندر جڈیجہ نے غلطی پر معافی مانگی
راج کوٹ میں پہلے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد رویندرجڈیجہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک اسٹوری کے ذریعے سرفراز خان سے رن آؤٹ ہونے پرمعذرت کی۔ جڈیجہ نے اسٹوری میں لکھا تھا کہ وہ سرفرازخان کے لئے بہت برا محسوس کر رہے تھے۔ یہ میری غلط کال تھی۔ تم نے شاندارکھیلا۔ آپ کو بتا دیں کہ رویندر جڈیجہ اس میچ میں 112 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ پہلے دن وہ کھیل ختم ہونے تک 110 رن بناکرکریز پرموجود تھے۔

سرفراز خان نے بھی پہلے دن کے کھیل کے بعد رن آؤٹ ہونے پر بیان دیا اور کہا کہ رویندرجڈیجہ نے مجھے بتایا کہ تھوڑی سی غلط فہمی ہوئی ہے، جس پر میں نے جواب دیا کہ نہیں یہ بھی گیم کا حصہ ہے، ایسا ہوتا ہے۔ اس میں کوئی بڑی بات نہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

30 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

59 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago