نئی دہلی، 14 ستمبر۔ جیو سنیما ورلڈ کپ سے قبل 22 ستمبر سے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کو انگریزی اور ہندی سمیت 11 زبانوں میں ٹیلی کاسٹ کرے گا۔ وائیکوم۔ 18، جس نے بھارت میں بین الاقوامی اور ڈومیسٹک میچوں کے میڈیا حقوق حاصل کیے ہیں، نےآج اس کا اعلان کیا ہے۔ یہ میچ انگریزی، ہندی، مراٹھی، گجراتی، بنگالی، بھوجپوری، پنجابی، تامل، تیلگو، کنڑ اور ملیالم میں نشر کیے جائیں گے۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 22 ستمبر کو موہالی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 24 ستمبر کو اندور میں اور تیسرا اور آخری میچ 27 ستمبر کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
وائیکوم۔ 18 نے سیریز کے لیے اپنے ماہر پینل کا بھی اعلان کیا ہے۔ پینل میں سریش رائنا، کیدار جادھو، آکاش چوپڑا، نکھل چوپڑا، امیت مشرا، انیرودھ سریکانت، ابھینو مکند، ہنوما وہاری، وینکٹاپتی راجو، سرندیپ سنگھ، رتندر سنگھ سوڈھی، راہول شرما، وی آر وی سنگھ، کرن مورے، شیلڈن جیکسن، بھارگو بھٹ، جتن پرانجاپے، سری واتسا گوسوامی، وی اے جگدیش وغیرہ شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…