ہندوستان اورآسٹریلیا کا پانچواں ٹی-20 میچ بارش کے سبب منسوخ کردیا گیا ہے۔ مقابلے میں صرف 4.5 اوورکا کھیل ہو پایا، جن میں ٹیم انڈیا نے 52 رن بنا لئے تھے۔ اس کے بعد میچ دوبارہ شروع ہونہیں پایا۔ اسی کے ساتھ ہندوستانی ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز1-2 سے اپنے نام کرلیا ہے۔ بطورہیڈ کوچ گوتم گمبھیرنے ٹی-20 سیریزنہ ہارنے کے سلسلے کوجاری رکھا ہے۔
برسبین کے تاریخی گابا میدان میں کھیلے گئے پانچویں ٹی-20 میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کرپہلے گیند بازی منتخب کی تھی۔ جب شبھمن گل اورابھیشیک شرما ہندوستانی اننگ کی شروعات کرنے آئے تودونوں نے شروعات سے ہی بلّا گھمانا شروع کردیا۔ پہلے 2 اوور میں ٹیم انڈیا نے 19 رن بنائے، لیکن دیکھتے ہی دیکھتے 4 اوورمیں اسکور47 رن ہوچکا تھا۔
پانچویں اوورکی پانچویں گیند پھینکی گئی، جس کے بعد بارش تیزہونے کے سبب کھیل روک دیا گیا۔ اس کے بعد تقریباً 2 گھنٹے 15 منٹ تک جب میچ شروع نہیں ہوسکا تومقابلہ منسوخ کردیا گیا۔ اس سے پہلے سیریزکا پہلا میچ بھی بارش کی بھینٹ چڑھ گیا تھا۔
ہندوستان نے 1-2 سے جیتی سیریز
پہلا میچ بارش کی نذرہوگیا تھا۔ وہیں میلبورن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی-20 میچ میں آسٹریلیائی ٹیم 4 وکٹ سے فاتح رہی تھی۔ مگر تیسرے میچ میں ٹیم انڈیا نے واپسی کرتے ہوئے 5 وکٹ سے بازی ماری تھی۔ اس مقابلے میں ارش دیپ سنگھ اورورون چکرورتی کی خطرناک گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے جیت درج کی تھی۔ اس کے بعد چوتھا مقابلہ بھی ٹیم انڈیا نے جیت کرسیریزمیں1-2 کی سبقت بنائی۔ ہندوستان سیریز میں 1-2 سے آگے چل رہی تھی، ایسے میں برسبین ٹی-20 میچ کا منسوں ہونا ہندوستانی ٹیم کے حق میں گیا۔ نتیجتاً اس نے سیریز 1-2 سے جیت لی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…