اسپورٹس

India vs Australia 4th Test: ٹیم انڈیا کو چوتھے ٹسٹ میچ میں ملی شکست،ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنا ہوگیا مشکل

میلبورن میں کھیلا گیا چوتھا ٹیسٹ میچ آسٹریلیا نے جیت لیا ہے۔ کنگاروں نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ 184 رنز سے جیت لیاہے۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اب ہندوستان کے لیے ڈبلیو ٹی سی فائنل میں پہنچنا مشکل ہو گیا ہے۔ بھارت کو اس ٹیسٹ کے پانچویں دن 340 رنز کا ہدف ملا تھا۔ اس کے جواب میں ٹیم انڈیا 155 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ دوسری اننگز میں بھارت کی جانب سے یشسوی جیسوال نے سب سے زیادہ 84 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز اور سکاٹ بولینڈ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ نیتھن لیون کو بھی دو کامیابیاں ملیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 474 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارت نے پہلی اننگز میں 369 رنز بنائے تھے۔ ہندوستان نتیش ریڈی کی سنچری کی بدولت فالو آن سے بچنے میں کامیاب رہا۔ جب دوسری اننگز کا وقت آیا تو کنگاروں ٹیم نے 234 رنز بنا کر بھارت کو چوتھی اننگز میں 340 رنز کا بڑا ہدف دیا۔

یشسوی جیسوال کی محنت رائیگاں گئی

ہندوستان کی جانب سے یشسوی جیسوال نے دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنائیں۔ وہ پہلی اننگز میں 86 رنز کے اسکور پر رن ​​آؤٹ ہوئے۔ دوسری اننگز میں انہوں نے اکیلے 208 گیندیں کھیلی جس میں انہوں نے 84 رنز بنائے۔ ان کی وکٹ اس لیے بھی متنازعہ رہی کیونکہ ایک طرف اسنیکومیٹر نے کوئی سپائیک نہیں دکھایا تو دوسری طرف جیسوال کے بلے اور دستانے سے گزرنے پر گیند کا رخ تھوڑا سا بدل گیا تھا۔ اس بنیاد پر تھرڈ امپائر نے جیسوال کو آؤٹ قرار دیا۔ جیسوال کے آؤٹ ہونے کے 15 رنز کے اندر ہی دیگر ہندوستانی بلے باز بھی آؤٹ ہو گئے اور اس طرح ٹیم انڈیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

MoD seeks to modernise armed forces: مسلح افواج کو جدید بنائے گی وزارت دفاع ، ’اصلاحات کا سال‘ کہلائے گا نیا سال

وزارت دفاع کی جانب سے 2025 کو’اصلاحات کا سال‘قرار دینا ہندوستانی دفاعی شعبے کے لیے…

60 minutes ago

Shipments Growing Rapidly in New Markets: نئی منڈیوں میں تیزی سے بڑھ رہی ہے گھی، کیلا، فرنیچر، آفس اسٹیشنری اور سولر فوٹو وولٹک ماڈیولز کی برآمدات

ہندوستان کے برآمدی شعبے میں کیلے، گھی، فرنیچر، دفتری اسٹیشنری اور سولر فوٹوولٹک (PV) ماڈیول…

1 hour ago

India poised to lead global supply chains: ہندوستان عالمی سپلائی چین میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار: مہندرا گروپ کے چیئرمین آنند مہندرا

آنند مہندرا نے کہا کہ ہندوستان عالمی سپلائی چینز میں اہم کردار ادا کرنے کے…

2 hours ago

Coal production of India: دسمبر 2024 میں ہندوستان کی کوئلے کی پیداوار بڑھ کر 97.94 ملین ٹن ہوئی، درج کیا گیا5.3 فیصد کا اضافہ

کوئلہ وزارت کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، دسمبر 2024 کے دوران ہندوستان…

2 hours ago

India’s power consumption: دسمبر 2024 میں ہندوستان کی بجلی کی کھپت میں ریکارڈ کیا گیا 6 فیصد اضافہ

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، دسمبر 2024 میں ملک کی بجلی کی کھپت بڑھ…

3 hours ago