آسٹریلیا کے خلاف تین ونڈے سریز کے دوسرے مقابلے میں بھارتی بلے بازوں نے زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کیا ہے۔ شبمن گل،شریاس ائیر،کے ایل راہل اور سوریہ کمار یادو کی تیز ترین بلے بازی کی وجہ سے بھارت کی ٹیم نے پورے پچاس اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 399 رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کرتے ہوئے جیتنے کیلئے آسٹریلیائی ٹیم کو پورے 400رنوں کا ہدف دیا۔
آپ کو بتادیں کہ یہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں انڈین ٹیم کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا نے نومبر 2013 میں بنگلورو ون ڈے میں 6 وکٹوں پر 283 رنز بنائے تھے۔ ہندوستانی ٹیم نے اندور ون ڈے میں 2 سنچریاں اسکور کیں۔ شریاس ائیر نے 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور شبمن گل نے 104 رنز کی شاندار اننگز کامظاہرہ کیا۔ان کے علاوہ سوریہ کمار یادو نے ناقابل شکست 72 رنز بنائے۔ جبکہ کپتان کے ایل راہل نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے تیز گیندباز آل راؤنڈر کیمرون گرین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہندوستانی ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کی تھی۔ ایسے میں اب ہندوستانی ٹیم کے پاس دوسرا ون ڈے میچ جیت کر سیریز پر قبضہ کرنے کا سنہرا موقع ہے۔
سوریہ کمار یادو نے طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے یہاں ایک اوور میں شاندار لگاتار چار چھکے لگائے وہیں ایسا کوئی بھی اوور ان کے سامنے سے نہیں گزرا جس میں انہوں نے باونڈری نہ لگا ئی ہو۔ حیرت انگیز بلے بازی کے بعدیادو نے اس کے پیچھے کی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ میری توجہ درد پر تھی،جو مجھے مضبوطی سے بلہ پکڑنے کی اجازت نہیں دے رہی تھی۔ میں تقریباً آوٹ ہو چکا تھا، مجھے احساس ہوا کہ میرے ہاتھ کا اوپر والا حصہ کام نہیں کررہا ہے۔ اس کے بعد، میں ہر گیند کو باہر بھیجنے کے لیے کوشش کررہا تھا، مجھے لگا کہ میں نے ٹیم کو صحیح جگہ پر پہنچادیا ہے۔ میں پوری اننگز میں خوش رہا۔شبمن اور میں، ہم نے ایک بہت اچھی پاری کھیلی اور ایک مضبوط پلیٹ فارم تیار کیا۔ دوسرے بلے بازوں نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…