بھارت ایکسپریس۔
India vs Afghanistan 3rd T20I Records: ہندوستان اورافغانستان کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کا آخری مقابلہ دلچسی سے بھرپور ہا۔ بدھ (17 جنوری) رات بنگلورو میں کھیلے گئے اس مقابلے میں سپراوورکے بعد بھی نتیجہ نہیں نکل سکا تھا۔ ایسے میں انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی بار ہوا جب کسی میچ میں دو سپراوور کھیلاگیا۔ اس کے ساتھ ہی یہ دوسرا سب سے زیادہ رن والا مقابلہ رہا، جو ٹائی پرختم ہوا۔ اس مقابلے میں ایسے کئی ریکارڈ بھی بنے۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ پہلی بارتھا جب ایک میچ دو دو سپراوور پھینکے گئے۔ اس سے پہلے آئی پی ایل میں ضرورایسا ہوچکا ہے۔ آئی پی ایل 2020 میں پنجاب بنام ممبئی میچ میں دو سپراوور پھینکنے پڑے تھے۔ اس مقابلے میں دونوں ٹیموں نے 212-212 رن بنائے۔ یعنی 40 اووروں میں کل 424 رن بنے۔ اتنے رن بننے کے بعد بھی یہ مقابلہ ٹائی رہا۔ سب سے زیادہ رن والے ٹائی مقابلوں میں یہ دوسرے نمبرپر ہے۔ پہلے نمبرپر نیوزی لینڈ بنام آسٹریلیا کا کرائسٹ چرچ ٹی-20 ہے۔ سال 2010 میں ہوئے اس ٹی-20 میں کل 428 رن بنے تھے۔
روہت شرما ٹی-20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ سنچری (5) لگانے کی دوڑ میں پھرسے سب سے آگے ہوگئے ہیں۔ وہ سوریہ کماریادو (4) اورگلین میکسویل (4) سے ایک ایک سنچری لگائی ہے۔ روہت شرما اوررنکو کے درمیان اس مقابلے میں 190 رنوں کی شراکت ہوئی۔ یہ ٹی-20 انٹرنیشنل میں ہندوستان کی سب سے بڑی شراکت ہے۔ اس سے پہلے دیپک ہڈا اورسنجو سیمسن کے درمیان 2022 میں آئرلینڈ کے خلاف 176 رنوں کی شراکت ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Pakistan vs New Zealand: پاکستان نے مسلسل تیسری ہار کے ساتھ گنوائی ٹی-20 سیریز، شاہین آفریدی قیادت کرنے میں پوری طرح ناکام
ٹیم انڈیا نے یہاں آخری دواوور میں 58 رن بنائے۔ ٹی-20 کرکٹ میں 19ویں اور 20ویں اوورمیں یہ سب سے زیادہ رنوں کا ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ نیپال (55) کے نام تھا۔ اس میچ میں آخری اوور میں 36 رن آئے۔ یہ چوتھی بار ہے جب ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں 36 رن آئے ہیں۔ ایک اوور میں آج تک 36 سے زیادہ رن نہیں آئے ہیں۔ اس مقابلے میں آخری 5 اوور میں 103 رن بے۔ 16ویں اوور میں سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں یہ دوسرا مقام ہے۔ پہلے نمبر پر نیپال (108) قابض ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…