اسپورٹس

ڈبلیو سی ایل 2025 سے باہر ہوا ہندوستان، پاکستانی ٹیم کو ملی فائنل میں جگہ

انڈیا چیمپئنزنے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز(ڈبلیوسی ایل 2025) سے باضابطہ طورپراپنا نام واپس لے لیا ہے۔ یہ فیصلہ پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکارکے بعد کیا گیا۔ بھارت نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ وہ اس ٹورنا منٹ میں پاکستان کے خلاف کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔ اس سے قبل، لیگ مرحلے میں پاک-بھارت میچ منسوخ کردیا گیا تھا اوراب سیمی فائنل سے قبل بھی ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کے خلاف نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی وجہ سے وہ ٹورنا منٹ سے باہرہوگیا ہے۔

بھارت ڈبلیوسی ایل 2025 سے باہر

اس سال اپریل میں پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اورپاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے، جس کے باعث لیگ مرحلے میں پاک-بھارت میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ ہندوستانی کھلاڑیوں کی شدید مخالفت کے بعد کیا گیا۔ سابق ہندوستانی کرکٹرسریش رینا اورشیکھر دھون جیسے کھلاڑیوں نے واضح کردیا تھا کہ وہ اس میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔ ایسا ہی کچھ سیمی فائنل میچ سے قبل بھی دیکھنے میں آیا۔ اسپورٹس ٹاک کی ایک رپورٹ کے مطابق، ہندوستان لیجنڈزکی عالمی چیمپئن شپ سے دستبردارہوگیا ہے۔ ایسے میں پاکستان اب براہ راست ٹورنا منٹ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

آپ کوبتا دیں کہ 20 جولائی کوورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈزکے لیگ مرحلے میں بھارت اورپاکستان کے درمیان میچ ہونا تھا، لیکن کھلاڑیوں کوشائقین کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں نے اس میچ میں کھیلنے سے انکارکردیا اورمیچ منسوخ کردیا گیا۔ اب 31 جولائی کوسیمی فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کا ٹکراؤ ہونا تھا، لیکن ہندوستانی کھلاڑیوں نے اپنے روایتی حریف کے ساتھ کسی بھی مسابقتی میچ میں شرکت نہ کرنے کی اپنی پالیسی برقراررکھنے کا فیصلہ کیا۔

پچھلی بار ہندوستان نے جیتا تھا خطاب
آئیے آپ کوبتا دیں کہ یہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈزکا دوسرا سیزن ہے۔ پہلا سیزن انڈیا چیمپئنزکے نام تھا۔ بھارت چیمپئنز نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل جیت لیا۔ اس باربھی وہ سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہی، لیکن وہ ٹورنامنٹ سے دستبردارہوگئیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

A Vision for Mumbai’s Future Gateway: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر، 60 سال پرانی عمارت کی جگہ بنے گا جدید ’گیٹ وے‘

دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے…

6 hours ago

TB Mukt Bharat: انڈمان و نکوبار سے ’ٹی بی مکت بھارت‘ مہم کا آغاز، ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما نے افسران و ملازمین کو دلایا عہد

انڈمان و نکوبار جزائر کی انتظامیہ نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ مرکز کے زیر…

6 hours ago